اعجاز ہاشمی

ٹیگس - اعجاز ہاشمی
اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے شامی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، بدقسمتی ہے کہ پوری دنیا میں بدامنی اور قتل و غارت گری صرف مسلمان ممالک میں ہی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 435586    تاریخ اشاعت : 2018/04/16

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی لہر میں مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اولیا، اور مدارس پر بھی حملے ہو چکے ہیں، اس لئے اقلیتی عبادت گاہیں ہی نہیں تمام مقدس مقامات اور مارکیٹیں دہشتگردوں کا ہدف بنتی رہی ہیں، کیونکہ دہشتگرد آسان ہدف کی تلاش میں ہوتا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو۔
خبر کا کوڈ: 432400    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر مسئلہ ختم نبوت ہمیشہ کیلئے پارلیمنٹ کے ذریعے حل کروایا گیا جس کا سہرا قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد صدیقی مرحوم کے سر ہے، جے یو پی اور امام اہلسنت کے پیروکار کسی کو طے شدہ معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت فی الفور ترمیم کو واپس لے کر اس کے پیچھے چھپے کرداروں کو بے نقاب کرے۔
خبر کا کوڈ: 430231    تاریخ اشاعت : 2017/10/04

اعجاز ہاشمی :
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو ٹرمپ سے اپنی وفاداری کا اظہار منہ کو آگیا ہے کہ دونوں دہشتگردی کے شکار مذہب اسلام کے بارے میں ہرزہ سرائی سے کام لیتے ہوئے وجود نہ رکھنے والی نام نہاد اسلامی دہشتگردی روکنے کی باتیں کر رہے ہیں، ۳۹ ممالک کے عسکری اتحاد کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
خبر کا کوڈ: 428799    تاریخ اشاعت : 2017/07/01

اعجاز ہاشمی:
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنا اسلحہ بیچنے آیا تھا، سعودی عرب نے معاہدہ کر لیا ہے، شاید مزید بھی کچھ ممالک کر لیں گے کیونکہ اسلحہ بیچنے کیلئے جنگی حالات پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے، جس کیلئے شام، عراق، بحرین اور یمن میں فسادات کروائے گئے تاکہ شیعہ سنی تقسیم سے عالمی سطح پر ناجائز فائدہ اٹھایا جائے، افسوسناک بات ہے کہ ریاض کانفرنس میں سیاسی طور پر نابالغ حکمرانوں نے ایسا ہی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 428251    تاریخ اشاعت : 2017/05/26

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قرآنی حکم ہے کہ یہودو نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے تو ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کا خیر خواہ کیسے بن گیا؟ جو منافقت کا منبع اور جھوٹ کا پلندہ ہے، امریکہ کی پالیسیاں ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کیخلاف رہی ہیں، ان سے توقع رکھنا کہ وہ دہشتگردی کو ختم کر دیں گے عبث ہے۔
خبر کا کوڈ: 428188    تاریخ اشاعت : 2017/05/22

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو بھی گستاخ اور دہشتگرد ہوتا ہے اس کے تانے بانے امریکہ، بھارت، برطانیہ اور اسرائیل سے جا ملتے ہیں، جس کی وجہ سے مسلمانوں کے خدشات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں کہ اسلام میں نت نئے فرقے اور فتنوں کے پیچھے یہی ممالک ہیں، جنہوں نے مختلف مکاتب فکر کے درمیان علمی، تاریخی، نظریاتی اور اجتہادی اختلافات کو گستاخانہ رنگ دے کر مسلح گروہ پیدا کئے۔
خبر کا کوڈ: 426804    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

اعجاز ہاشمی:
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : بشارالاسد حکومت گرانے کے نام پر جو بدامنی اور دہشتگردی کے آسیب نے مسلم ملک کو لپیٹ میں لیا، اس سے انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425942    تاریخ اشاعت : 2017/01/27

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ برما، شام، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا تقاضا ہے کہ مسلم حکمران خواب غفلت سے جاگیں اور امت مسلمہ کے طور پر اپنا کردار ادا کریں، اگر حج کے موقع پر اپنے تمام مسلکی اختلافات بھلا کر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو سکتے ہیں اور وہاں کوئی اختلاف نہیں ہوتا تو عام حالات میں ایسا کیوں ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ: 425626    تاریخ اشاعت : 2017/01/11