Tags - طاہر یاسین طاہر
اس تنظیم کی نئی منزل مگر کیا ہے؟ یہ کہاں پڑائو کریگی؟ یا اسکے فراری کہاں پناہ لے رہے ہیں؟ یہ سوال اہم بھی ہے اور فکر انگیز بھی۔ داعش کی نئی پناہ گاہ افغانستان ہے اور اسکا تازہ ہدف افغان جنگ کو پاکستان لانا ہے۔ سی پیک ان اہداف میں سے ایک ہے، جو داعش کے ذریعے اس خطے میں پورا کرنیکے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے داعش کو "را"، این ڈی ایس اور ملا فضل اللہ کے طالبان کی حمایت حاصل ہے۔ کیا داعش ایسا کر پائیگی؟ میرا یقین ہے کہ پاک فوج داعش کو پاک افغان سرحد کے قریب سر نہیں اٹھانے دیگی۔
News ID: 432022 Publish Date : 2017/11/29
انہیں سہولتکار کیوں نہیں سمجھا جا رہا جنھوں نے اے پی ایس پشاور میں ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا تھا؟ دہشتگرد افغانستان سے آئے یا شمالی و جنوبی وزیرستان سے، اپنے ساتھ دھماکہ خیز مواد نہیں لاتا۔ شہروں میں انکے سہولتکار موجود ہیں۔ یہی سے دھماکہ خیز مواد دہشتگردوں کو دیا بھی جاتا ہے اور انہیں ٹارگٹ تک پہنچایا بھی جاتا ہے۔ یہ امر بھی واقعی ہے کہ خودکش جیکٹس سہولتکاروں کے ٹھکانوں پہ ہی بنتی ہوں۔ اس فکری مغالطے سے نکلنا ہوگا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ بقول ڈاکٹر طفیل ہاشمی صاحب، انکا باقاعدہ مذہب بھی ہوتا ہے اور انکی فقہ بھی ہوتی ہے۔ کیا دہشتگرد خودکش حملے سے پہلے نعرہ تکبیر بلند نہیں کرتا؟ کیا وہ جنت کے لالچ میں نہیں پھٹتا؟ اور سب سے بڑھ کر، جن پہ حملہ آور ہوتا ہے انہیں وہ کافر، زندیق اور گنہگار نہیں سمجھتا؟
News ID: 429174 Publish Date : 2017/07/25
اتنے ممالک کی فوج کی کمان اگرچہ اعزاز اور وقار کی بات ہے، لیکن اگر اس اتحادی فوج کا ہدف واقعی داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ ہو۔ ایسا فی الواقع نظر نہیں آرہا، بلکہ اس اتحاد کا مقصد جو نظر آتا ہے، وہ کمزور ہوتی آلِ سعود کی حکومت کو مقدس مقامات کی حفاظت کے نام پر مضبوط کرنے کی متشدد کوشش کی جائیگی، جس سے خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بڑھنے کے بجائے نفرتیں اور غلط فہمیاں پروان چڑھیں گی۔
News ID: 427205 Publish Date : 2017/03/31
کیا وہ سماج مہذب کہلانے کے لائق ہے، جہاں مریضوں کے گردے اور عطیہ کیا گیا خون تک بیچ دیا جائے؟ اس پر ضد یہ کہ ہماری دو چار تسبیحات پر اللہ رب العزت، جو رب العدل بھی ہے، نے ہمارے لئے حوروں کے ریوڑ تیار کر رکھے ہیں؟ چند دن پہلے ہی عدالت عظمٰی نے یوٹیلٹی
News ID: 426803 Publish Date : 2017/03/10