21 September 2009 - 16:39
News ID: 302
فونت
ادارہ اصلاح و جامعة المصطفیٰ العالمیہ قم نے منتشر کیا :
رسا نیوز ایجنسی - ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان و جامعة المصطفیٰ العالمیہ قم ایران کی طرف سے أیمہ اہل بیت اور ارتقائے دین انتشار پایا جسکے مصنف آیة اللہ حاج سید مرتضی عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ ہیں ۔
أیمہ اہل بیت اور ارتقائے دین

 

رسا نیوز ایجنسی کے خبر نگار کے رپورٹ کے مطابق ، ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان و جامعة المصطفیٰ العالمیہ قم ایران نے آیة اللہ حاج سید مرتضی عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ کی تصنیف کی ہوئی کتاب أیمہ اہل بیت اور ارتقائے دین کی اشاعت کی ہے ۔


اسم کتاب { أیمہ اہل بیت اور ارتقائے دین } 14 جلد دو حصّوں پر مشتمل

مصنف : آیة اللہ حاج سید مرتضی عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ

مترجمین: مولانا ملک نذر عباس اعوان جلد 1 سے 4

مولانا سید وجاہت حسین جلد 5 سے 8

مولانا قیصر عباس خان  جلد 9 سے 11

مولانا ظہیر عباس جلد 12 سے 14

ناشر : ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان و جامعة المصطفیٰ العالمیہ قم

صفحات : حصّہ اول 568 ، حصّہ دوم 476

قیمت :حصّہ اول 200 روپۓ ، حصّہ دوم 160 روپۓ

محقق بزرگ علامہ سید مرتضی عسکری رحمة اللہ علیہ کی مشہور و معروف کتاب {نقش ایٔمہ در احیاۓ دین} کا اردو زبان میں ترجمہ ادارہ اصلاح نے جامعة المصطفہ قم کی شراکت کے ساتھ شایع کیا ہے ۔

کفر و جہالت کی تاریکی سے نوع بشر کو نکالنا حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وہ کارنامہ تھا جو اپنے اثرات و نتائج کے لحاظ سے عدیم النظیر تھا ، لیکن کچھ نے اسلام قبول کرنے کے باوجود دور جہالت کی اپنی عادتوں کو نہ ترک کرنے کی وجہ سے اور کچھ نے تحریک پیغمبر (ص) کو نیست و نابود کرنے کی نیت سے اسلامی تعلیمات کو کچھ کا کچھ بنا ڈالا ان ریشہ دونیوں کے دور میں ایٔمہ اہلبیت علیہم السلام نے حضرت خاتم الانبیاء (ص) کے مشن کا تحفظ اپنی جانوں کی بازی لگا کر کیا ہے محقق بصیر علامہ سید مرتضی عسکری علیہ الرحمہ نے حالات و واقعات کا جو حقیقی تجزیہ کیا ہے وہ لایٔق تحسین کار نامہ ہے۔

جیسا کہ خود علامہ عسکری کتاب کے مقدمہ میں لکھتے ہیں کہ اس کتاب کے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم تحقیق کرکے یہ معلوم کر سکیں کہ آیٔمہ اطہار (ع) نے رسول اکرم (ص) کے بعد دین اسلام کی حفاظت کے سلسلہ میں کیا کردار ادا کیا ہے یا یوں کہا جائے کہ دین میں جو تحریفیں کی گیٔ تھیں اس کو دور کر کے کیسے نوع انسانیت تک پہنچایا ہے۔

ان کی اس کتاب کو اردو داں حضرات تک پہچانے کی شدید ضرورت تھی کتاب کا اردو ترجمہ حاضر خدمت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬