27 September 2009 - 15:56
News ID: 330
فونت
حمید محسن:
رسا نیوز ایجنسی - غیر مسلم کو اسلام سےاگاہی کے لئے قران کا ترجمہ تقسیم کیا گیا .
كرناٹك ہندوستان میں غیر مسلم کو قران کے ترجمہ کی تقسیم


رسا نیوز ایجنسی کی مسلم اردو نیوز سے منقولہ رپورٹ کے مطابق،  ہندوستان كے غیر مسلم باشندوں كے درمیان قران كریم كے مختلف زبانوں میں تراجم تقسیم  کئے گئے.
 
 انگریزی، كانارائی (ہندوستان كی ریاست كرناٹك كی سركاری زبان) اور تاملی زبان میں قران كریم كے ہزار كی تعداد میں نسخوں كو ہندوستان میں مقیم مختلف ادیان كے پیروكاروں كے درمیان تقسیم كیا گیا ہے.

اس منصوبے كا مقصد غیر مسلموں كو قران كریم كے مفاہیم سے اگاہ كرنا ہے.

ریاست كرناٹك كے اسلامی مركز كے سربراہ حمید محسن نے اس بارے میں كہا ہے كہ غیر مسلموں كو اسلام سےاگاہی دلانا اور دین مبین اسلام كے بارے میں غلط فہمیوں كو ختم كرنا اور اسلام كے بارے میں غلط پروپیگنڈوں كا مقابلہ كرنا اس منصوبے كے اہداف میں سے ہیں.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬