30 September 2009 - 13:51
News ID: 341
فونت
کثير علماء اور متفکرين کي موجودگي ميں کربلا ميں :
رسا نيوز ايجنسي - عالمي اجتماع " بقيع اور سامراء عاشوراء کا ايک نمونہ " دفتر مقامات عاليہ عراق کي کوشش سے حرم حضرت امام حسين (ع) ميں برگزار ہوا.
بقيع اور سامراء عاشوراء کا ايک نمونہ


رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مقامات عاليہ کربلا عراق کے سربراہ نے کہا : انھدام قبور ائمه بقيع(ع)، کي سالگرد کي مناسبت سے " بقيع اور سامراء عاشوراء کا ايک نمونہ " کے عنوان سے ايک عالمي اجتماع کثير علماء ، ادباء ،اھل ثقافت، سياست مداراور متفکرين کي موجودگي ميں خاتم الانبيا حال حرم حضرت امام حسين (ع) کربلا ميں منعقد کيا گيا .


حجت الاسلام و المسلمين شيخ عبدالمهدي کربلايي، آيت الله سيستاني کے نمائندہ اور حرم مطهرحضرت امام حسين (ع) کے ذمہ دار نے صحافيوں سے گفتگو ميں اس اجتماع کے سلسلے ميں کہا :اس طرح کے اجتماع اور نشستوں کا انعقاد کمترين کا م ہے جسے اس طرح کي جنايات کے سلسلے ميں انجام ديا جاسکتا ہے اور بہت چھوٹي چيز ہے جس کے ذريعہ ان واقعات اور تکفيري افکاراور وھابيت کي گمراھي کو اجاگر کيا سکتاہے .


انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئےکہ وھابيت کے افکاراتحاداسلامي کے لئے بہت بڑا خطرہ ہيں تاکيد کي : وهابيت کي جنايت فقط قبرستان بقيع کو خراب کرنے تک محدود نہي ہے بلکہ يہ منحرف فرقہ  مسلمانوں کے قتل عام انکے مال وناموس پر تجاوز پہ کمر بستہ ہے اوراس وقت بھي بے شمار تکفيري فتوے عراق ميں مسلمانوں کے خون بہانے کے جواز ہر شاھد ہيں ايسے فتوے جنکا قرآن و احاديث نبوي(ص) کي روشني ميں حرام ہونا اشکار ہے .


شيخ عبدالمهدي کربلايي نے کہا : وہابيت اپ نے منحرف افکار کو اپني انجام دادہ جنايتوں کا جواز قرار دے کر مسلمانوں کے درميان فتنے اور نفاق کي بيج بو رہي ہے  جيسا کہ انہوں نے امامين عسکرين (ع) کي قبور کو خراب کرکے مسلمانوں کے درميان شگاف ڈال کي کوشش ميں تھے.

 
آيت الله سيستاني نے نمائنده نے مزيد کہا : مسلمان اس تکفيري افکار اور گمراہ گروپ کےطريقہ کار سےاگاہ ہوجائيں اور اور جان ليں کہ يہ گروپ مسلمانوں کے کينہ ، نفرت ، اور قتل عام کو رائج کرنا چاھتا ہے اور اسلام کو اس طرح ضعيف کرکے پوري دنيا ميں اسے بد نام کرنا چاہرہا ہے.


انہوں نے تاکيد کي : اس اجتماع کے برگزار کرنے کا مقصد اس خطرناک گروپ کي افکار سے سبھي کو اگاہ کرنا اور اس کي جانب سے اهل بيت (ع) اور انکے چاھنے والوں کے حق ميں انجام دي ہوئي جنايتوں کے سلسلے اظھار ھمدردي کرنا ہے.


حجت الاسلام کربلايي نے متوجہ کيا : زيارت قبور ائمه (ع) ان سے تجديد عهد وولايت ، انکے راستے پر چلنے اور اعلان تمسک با قران واھليبت (ع) و پيغمر اسلام (ص) ہے.


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬