03 November 2009 - 17:00
News ID: 510
فونت
ایرانی خفیہ اہلکاروںنےخبر دی:
رسا نیوز ایجنسی - ایرانی خفیہ اہلکار(انٹیلیجنس) نے ایک ایرانی اہم شخصیت کے قتل کا منصوبے کےناکام بنائے جانے کی خبر دی .
انٹيليجنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی انٹیلیجنس نے بتایا کہ خفیہ اہلکاروں کی تلاش و کوشش کے نتیجے میں ملک کی ایک اہم شخصیت کے قتل کا منصوبہ ناکام رہا.

وزارت انٹیلیجنس کے روابط عامہ کی اطلاع کے مطابق ٹروریسٹ کا ارادہ تھا کہ انتخابات کے بعد پیش حالات کو مزید بدتر بنانے کے لئے ایک اہم شخصیت کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگرخفیہ اہلکاراورامام زمانہ (عج) کے بےنام فوجیوں کی تلاش و کوشش کے نتیجے میں ملک کی اس اہم شخصیت کے قتل کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے.

انہوں نے ذکر کیا ہےکہ : اس سلسلے میں پانچ افراد کو ہتھیاروں سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے.

قابل ذکر ہے کہ دلائل کے مطابق ، ان عناصر کا تعلق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے ہے جو برسوں سےایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے.

امیریکا چاھتاہے کہ ایران میں موجود سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہوجائیں تاکہ امام خمینی(رہ) کا انقلاب کمزور ہوسکے .

اخر میں وزارت انٹیلیجنس نے ایرانی شہریوں سے چاھا ہے کہ وہ دشمن کے ہر فتنہ سے ہوشیار اورباخبررہیں.
 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬