05 February 2011 - 19:41
News ID: 2378
فونت
سعودي عرب کے حکام کو اس ملک کي عوامي بغاوت کا خوف ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ سعوي عرب کے مفتي نے عربي ممالک کے عوام و قوم کي بغاوت کو اسلام کے دشمنوں کي سازش اور امت کے درميان افرا تفري و اختلاف سے تعبير کيا ہے ?
شيخ عبدالعزيز آل الشيخ

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے مفتي شيخ عبدالعزيز آل الشيخ نے گذشتہ روز شہر رياض کے مسجد ترکي بن عبدالله ميں اپنے نماز جمعہ کے خطبہ ميں عربي ممالک ميں عوام کے اعتراضات کو دشمن کي سازش جانا ہے اور اسلامي و عربي ممالک کي خيرات کو تقسيم اور تسلط سے عنوان کيا ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : يہ احتجاج صرف افرا تفري کا سبب ہوگا اور قوم وملت کے درميان اختلاف و دشمن کي سازش کي کاميابي ہوگي ?

سعودي عرب کے مفتي نے تاکيد کي : اس احتجاج کا نتيجہ نا مناسب ہے اور اس کا سنگين انجام جيسے خونريزي ، عصمت دري بہ ناموس اور حرمت شکني ہے ?

شيخ آل شيخ نے وضاحت کي : ھر چيز کو واقعيت اور شرع کے مطابق ديکھا جائے اور وہ چيز جو ميں اس وقت سن رہا ہوں دشمن اور ان کے ساتھيوں کي تدبيريں ہيں ان کو مقصد قوم کو ضعيف کرنا ہے ?

ان کا بيان اس موقع پر ہے کہ دنيا کے اکثر و بيشتر علماء نے عربي ممالک ميں عوام کي بغاوت و قيام کا استقبال کيا ہے اور ڈکٹيٹري حکومت کو ختم کرنے اور اسلامي و عربي معاشرے ميں پائے جانے والي فساد کو تمام کرنے کا مطالبہ کيا ہے ?

يہ قيام سبب بنا ہے کہ عربي ممالک کے حکام جيسے اردن و الجزاير اپنے حکومتي کابينہ ميں تبديلياں لے کر ا?ئے ہيں ?

سعودي عرب کے حکام اس ممالک کي عوام کي طرف سے بغاوت کے احتمالي خطر کي بنا پر مصر کي عوام کے حمايت ميں احتجاجي جلوس پر پابندي لگا دي ہے اور شيعہ علماء سے مصر و ٹونس کے قيام کے استقبال کرنے کي بنا پر ان سے تعھد ليا گيا کہ وہ اس سلسلہ ميں کچھ بھي نہ کہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬