08 February 2011 - 14:59
News ID: 2392
فونت
شيعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علماء کونسل کے صوبائي نائب صدرالطاف حسين الحسيني کي شھادت پرشيعہ علماء کونسل سندھ اور جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان شعبہ کراچي کے تحت سندھ بھر ميں احتجاجي مظاہرے منعقد کئے گئے?
شيعہ علماء کونسل


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پريس کلب کراچي پرشيعہ علماء کونسل کے صوبائي نائب صدر علامہ جعفر سبحاني، مولانا کامران عابدي، مولانا کوثر عباس، جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے مرکزي صدر حسنين حيدر جعفري، اطلاعات سيکريٹري محمد رضا عابدي اور کراچي ڈويژن کے صدر مغيث عالم اورکثير مجمع کي شرکت ميں احتجاجي مظاہرہ کيا گيا ?

مقررين نے حکومت کو ياد دہاني کراتے ہوئے کہ اگروہ دہشت گردي کا مکمل خاتمہ چاہتي ہے تو سنجيدگي کے ساتھ ملک کے اندر موجود منظم قوتوں اور ان کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرے کہا : ملک ميں سب سے زيادہ ظلم و دہشت گردي کا شکار ملت جعفريہ افراد رہے ہيں اور ابھي تک سيکڑوں معروف علماء، ہزاروں عزاداران اور مختلف شعبہ زندگي کے چيدہ چيدہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ ميں شہيد کيا جا چکا ہے?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملک ميں گزشتہ کئي برسوں سے کالعدم انتہا پسند عناصر ملت جعفريہ کے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا تے ائے ہيں اور ان کے قاتل ازادانہ طورگھوم رہے ہيں کہا : حکومت ہر حادثہ کے بعد قاتلوں کو عبرتناک سزا دلوانے کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے تو کرتي رہي ہے مگر ہميں ياد نہيں کہ آج تک کسي ايک قاتل کو بھي تختہ دار پر لٹکايا گيا ہو?

انہوں نے حکومت کي اس حکمت عملي پر سواليہ نشان لگاتے ہوئے کہ سزاؤں پرعملدرآمد ميں کون سي قوت رکاوٹ موجود ہے کہا : حقيقت تو يہ ہے کہ بار بار کي اپيل کے باوجود نہ کسي سانحے پر کوئي اعلي? عدالتي کميشن بنتا ہے نہ کوئي قاتل بے نقاب ہوتے ہے ?

مقررين نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہ وہ ملک ميں جاري لاقانونيت اور دہشت گردي کو بند کرنے کے لئے ٹھوس اور عملي اقدامات اٹھائيں کہا : ملک ميں جاري مسلمانوں خصوصا اھل تشيع کا قتل عام اب بند ہونا چاھئے اور سزا يافتہ ملزمان کو جيل ميں رکھنے کے بجائے ان کي سزاؤں پر عملدرآمد کرکے ان ظالم دہشت گردوں کو کيفرکردار تک پہنچايا جائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬