10 February 2011 - 15:35
News ID: 2399
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي - قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے دار الحکومت تہران ميں فضائيہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب ميں اصولوں، اقدار اور خاص طور پر اسلام پر ملت ايران کي ثابت قدمي و استقامت کو اسلامي جمہوريہ کے دوام اور ديگر قوموں کے لئے اس کے نمونہ عمل بن جانے کا باعث قرار ديا ?
قائد انقلاب اسلامي
رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے دار الحکومت تہران ميں فضائيہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب ميں اصولوں، اقدار اور خاص طور پر اسلام پر ملت ايران کي ثابت قدمي و استقامت کو اسلامي جمہوريہ کے دوام اور ديگر قوموں کے لئے اس کے نمونہ عمل بن جانے کا باعث قرار ديا اور فرمايا کہ بعض ممالک ميں قوموں کي عظيم تحريکيں اور علاقے ميں اسلامي بيداري يقيني طور پر بتيس سال قبل کي ايراني عوام کي تحريک سے متاثر ہے اور اب بڑي طاقتوں اور ان کے تسلط کا زمانہ رفتہ رفتہ ختم ہو رہا ہے?

انيس بہمن تيرہ سو ستاون ہجري شمسي مطابق آٹھ فروري سنہ انيس سو اناسي کو باني انقلاب اسلامي امام خميني رحمت اللہ عليہ سے فضائيہ کے اعلان وفاداري کے شجاعانہ اقدام کي سالگرہ کي مناسبت سے منعقد ہونے والے اس اجتماع ميں قائد انقلاب اسلامي نے فضائيہ کے اس شجاعانہ اور لا زوال اقدام کو دو اہم ترين تغيرات کي تمہيد قرار ديا? آپ نے فرمايا کہ فوج کے ايک نئے تشخص کا تعارف اور اسلامي جمہوريہ کي فورس کے لئے ايک نئي پہچان کي تعمير آٹھ فروري سنہ انيس سو اناسي کے فضائيہ کے اقدام کا ايک اہم نتيجہ تھا?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي کے مطابق اس تاريخي اقدام کا دوسرا اہم نتيجہ ايک نئي شروعات کا سامنے آنا تھا? آپ نے فرمايا کہ بلا شبہ آٹھ فروري سنہ انيس سو اناسي کو امام خميني رحمت اللہ عليہ کے سلسلے ميں (اعلان وفاداري) کا جو اقدام ہوا اس سے ملت ايران ميں نيا جوش و جذبہ بھر گيا اور اس کا گيارہ فروري سنہ انيس سو اناسي کے عظيم واقعے (اسلامي انقلاب کي فتح) ميں بڑا اہم کردار رہا?
مسلح فورسز کے کمانڈر ان چيف آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آٹھ فروري کے واقعے کو ملک کي نجات کا مقدمہ قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ درخشاں ماضي، قديم ثقافت اور بے پناہ صلاحيتوں سے سرشار ايران، اسلامي انقلاب سے قبل توسيع پسند طاقتوں کا اسير اور ان کے تحقير آميز اقدامات کا نشانہ تھا ليکن گيارہ فروري کے عوامي کارنامے اور اسلامي انقلاب کي فتح کے بعد يہ تاريک دور ختم ہو گيا?

قائد انقلاب اسلامي کے مطابق انقلاب کے بتيس سال بعد بھي نماياں رہنے والي اسلامي انقلاب کي سب سے اہم خصوصيت اصولوں اور اقدار پر ملت ايران کي استقامت و پائيداري ہے? آپ نے فرمايا کہ اقدار ميں سب سے اہم اسلام ہے جس کي ہميشہ پاسداري اور جس پر ہميشہ اصرار جاري رہنا چاہئے کيونکہ خود مختاري، آزادي، مادي ترقي، قومي اتحاد، صلاحيتوں کا پروان چڑھنا سب کچھ اسلام کي برکت سے ہي حاصل ہوا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوري نظام پر امام خميني کي مکرر تاکيد کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ جمہوري کا مطلب عوام پر تکيہ کرنا ہے اور اسلام کي حکمراني عوامي ايقان و اعتماد کے بغير ممکن بھي نہيں ہے بنابريں اسلامي جمہوري نظام، انقلاب کا اصلي ستون ہے جس کي حفاظت کي جاني چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے مختلف ميدانوں ميں کاميابيوں کے لئے اسلامي جمہوريت کے حقيقي مفہوم سے خود کو زيادہ سے زيادہ قريب کرنے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ حقيقي اور مطلوبہ اسلامي جمہوريہ اور اسلامي نظام تک رسائي کے لئے بلند ہمتي اور بھرپور محنت کي ضرورت ہے اور اس سال کے نام (بلند ہمتي اور دگني محنت کا سال) کے مطابق حکام کي کارکردگي ميں بلند ہمتي اور دگني محنت نظر بھي آئي?

قائد انقلاب اسلامي نے مادي و روحاني ميدانوں ميں پيشرفتہ اسلامي جمہوري نظام کي عملي تصوير کو ملت ايران کے نمونہ عمل بن جانے کي تمہيد قرار ديا اور فرمايا کہ ملت ايران نے گزشتہ بتيس برسوں ميں اسلام اور اسلامي نظام کے سلسلے ميں اپنے ثبات قدم اور اس دائرے ميں حاصل ہونے والي پيشرفت کي بنا پر دوسري قوموں کے لئے نمونہ بن گئي?

قائد انقلاب اسلامي نے بعض ممالک ميں قوموں کي عظيم تحريکوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ تحريکيں يکبارگي اور دفعتا وجود ميں نہيں آتيں بلکہ ايک طويل عرصے کے مطالبات اور ادراک کے جمع ہو جانے کا نتيجہ ہيں اور يقيني طور پر ملت ايران کي اسقامت ان تحريکوں کے ظہور ميں بنيادي طور پر موثر رہي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آج کا دن وہ دن ہے جب مشرق وسطي اور عالم اسلام ميں قوميں بيدار ہو چکي ہيں اور بڑي طاقتوں کا زمانہ اختتام پذير اور ان کے تدريجي زوال کا وقت آن پہنچا ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ تسلط پسندوں اور سامراجي طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے اور ثابت قدمي سے کھڑے ہو جانے ميں ملت ايران ہميشہ پيش پيش رہي ہے اور يہ افتخار ايران کے عظيم ثقافتي سرمائے اور قوم کے دل و جان اور فکر و نظر ميں بسے اسلام کي برکت سے حاصل ہوا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے ايراني قوم کي اہم منزلت پر توجہ رکھنے اور پيشرفت و سربلندي کا سفر جاري رکھنے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ اس راہ ميں جو چيزيں حرکت اور پيشرفت ميں رکاوٹيں پيدا کريں ان سے پرہيز کيا جائے، اس راستے کي ايک اہم رکاوٹ اقدار سے بے اعتنائي ہے لہذا انقلابي و اسلامي اقدار پر ہميشہ تاکيد کي جاني چاہئے?

آپ نے ايران کے عوام اور حکام کي مضبوط اور منظم صفوں ميں پيدا ہونے والے کسي بھي شگاف کو ترقي کے راہ کي اہم رکاوٹ اور نرم جنگ کے تناظر ميں دشمن کا اہم حربہ قرار ديا اور فرمايا کہ عوام کے اندر، حکام کے اندر، ملک کے مختلف محکموں کے اندر يا پھر عوام اور نظام کے مابين اختلاف و تفرقے کو ملک کے اتحاد و يکجہتي پر ضرب لگانے کا دشمن کا اہم حربہ ہے لہذا اس کا سد باب خواہ وہ کسي بھي شکل ميں ہو لازمي ہے اور اس سے مقابلے کا واحد راستہ بصيرت سے کام لينا اور ملت ايران کي موجودہ اہم اور حساس پوزيشن کو مد نظر رکھنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اختلافات سے اجتناب کرتے ہوئے اور بصيرت کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملت ايران کي موجودہ اہم پوزيشن کي حفاظت کي جا سکتي ہے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اپنے اس خطاب ميں مختلف شعبوں ميں فضائيہ کي پيشرفت اور ايجادات کو بہت اہم قرار ديا اور فرمايا کہ يہ عمل بلا وقفہ جاري رہنا چاہئے اور ترقي کي کسي بھي حد پر پہنچ کر ٹھہرنا نہيں چاہئے?

آپ نے فرمايا کہ اس با برکت عمل کے جاري رہنے کے لئے ايمانوں، ہمتوں اور نوجوانوں پر تکيہ کرنے کي ضرورت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اللہ کي ذات پر توکل، نوجوانوں کي خود اعتمادي، خلاقي صلاحيتوں اور فکر و توانائي پر اعتماد ہر شعبے ميں کرشماتي نتائج کا حامل ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ محدوديتيں، ترقي و پيشرفت کے راستے کي رکاوٹ نہ بننے پائيں بلکہ ہر صورت حال ميں توانائيوں اور صلاحيتوں کے مطابق محدوديتوں پر غلبہ حاصل کيا جائے?

اس موقعے پر فضائيہ کے سربراہ جنرل شاہ صفي نے آٹھ فروري سنہ انيس سو اناسي کے واقعے کو ياد کرتے ہوئے اس شجاعانہ اقدام کو فضائيہ ميں ولي امر مسلمين کي اطاعت کے جذبے کي علامت قرار ديا اور کہا کہ فضائيہ کے کمانڈروں اور جوانوں نے مقدس دفاع سميت مخلتف مواقع پر ايمان و بصيرت کے جذبے کے ساتھ اسلامي انقلاب کي حفاظت کي ہے? انہوں نے متعدد اقسام کے ميزائل اور راڈار کي تعمير کو فضائيہ کي کاميابيوں کي نشاني قرار ديا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬