19 June 2011 - 18:50
News ID: 2904
فونت
استاد حوزہ علميہ نجف نے مطالبہ کيا ؛
رسا نيوزايجنسي - استاد حوزہ علميہ نجف نے اقوام متحدہ سے بحرين کو موجودہ صورت حال سے باہر نکالنے کا مطالبہ کيا ?
آيت الله سند

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، بحريني شيعہ عالم اوراستاد حوزہ علميہ نجف آيت الله شيخ محمد سند اپنے بيانيہ ميں بحرين کے موجودہ بحران کے خاتمہ ميں اقوام متحدہ کي ثالثي کا مطالبہ کيا ?

اس بيانيہ ميں ايا ہے : اقوام متحدہ نے اس پہلے بھي بہت سارے ممالک کے بحراني مسائل ميں ثالثي کا فريضہ انجام ديا ہے سوڈان اورعربي ممالک ميں ثالثي کرکے ان ممالک ميں امنيت فراھم کي ہے ، اس وقت اقوام متحدہ اور اس کے سرابراہ سے ھمارا مطالبہ ہے کہ بحرين کي موجودہ صورت حال کے سلسلے ميں لاتعلقي کا اظھار نہ کريں بلکہ اس ملک کو موجودہ صورت حال سے باھر لائيں ?

انہوں نے مزيد کہا : اقوام متحدہ نے سن 1970 عيسوي ميں ثالثي کرکے بحرين کا اختلاف ختم کيا تھا ، اقوام متحدہ کي مداخلت اور نظارت عدل وانصاف کو جامہ عمل پہنانے کي ضامن اور بحرين کو موجودہ صورت حال سے باہرلانے کا واحد راستہ ہے ?

آيت الله سند نے موجودہ حکومت سے گفتگو کرنے والي تمام پارٹيوں کو مخطاب کرتے ہوئے کہا : اپني گفتگو کے تمام مراحل اقوام متحدہ کي نظارت ميں انجام ديں تاکہ مظلوم و بے دفاع ملت بحرين کے حقوق کي تضييع نہ ہوسکے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬