15 October 2012 - 14:55
News ID: 4678
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي حضرت ايت اللہ خامنہ اي نے خراسان شمالي مين شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات ميں طرز زندگي، نئے اسلامي تمدن اور پيشرفت کا بنيادي حصہ بتاتے ہوئے تاکيد کي: مغربي تمدن اور ثقافت کي عدم پيروي اور ايمان اسلامي زندگي پر مبني ثقافت کے لئے ضروري ہے ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ قائد انقلاب اسلامي حضرت ايت اللہ سيد علي خامنہ اي نے گذشتہ شام ايران کے صوبے خراسان شمالي مين شہدا کے اہل خانہ، مقدس دفاع ميں جان کي بازي لگا دينے والے ايثار پيشہ افراد اور زخمي ہوکر جسماني طور پر معذور ہو جانے والے جانبازوں سے ملاقات ميں ايران کي نوجوان نسل ميں موجزن جذبہ استقامت و خود مختاري کو شہدا کے خون کي برکت سے تعبير کيا?

آپ نے فرمايا : انقلابي قافلے سے بعض افراد اگر الگ ہوئے تو اس درخت ميں بے شمار نئے پھول بھي کھلے اور آگاہي پر استوار عزم راسخ نے ملت ايران کو سامراجي طاقتوں کے مقابل شجاعت و استقامت کي نئي مثاليں قائم کرنے ميں کامياب بنايا?

قائد انقلاب اسلامي نے يہ کہتے ہوئے اگر بعض افراد انقلاب سے روگرداني کرتے ہيں تو اس کا مطلب کاروان انقلاب کي پيش قدمي کا رک جانا نہيں ہے فرمايا : کچھ لوگ احساس خستگي، شک و ترديد يا دشمن کي مسکراہٹوں کے فريب ميں آ جانے جيسي مختلف وجوہات سے انقلاب کے راستے کو چھوڑ کر چلے گئے ليکن شہيدوں کے خون کي برکت ديکھئے کہ نوجوان نسل ميں بے شمار نئے غنچے کھلے جن سے پورے ملک ميں استمات و ثبات اور عزت نفس کا جذبہ موجيں مارنے لگا?

آپ نے مزيد کہا: آج کا معاشرہ شجاع، آگاہ اور زمانے کے حقائق سے آشنا اور گوناگوں سياسي مسائل سے باخبر نوجوانوں سے معمور ہے جو شجر انقلاب کے نو شگفتہ غنچے ہيں? آپ نے نوجوان نسل کے بارے ميں بعض افراد کے غلط اندازوں اور بعض اوقات اس نسل کے بارے ميں ظاہر کي جانے والي تشويش کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ ان غلط اندازوں کے برخلاف ملک کے نوجوان صاحب ايمان اور شہدا و انقلاب کے گرويدہ ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے سپاہ اسلام کي وفا اور فداکاريوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر ايک زمانے ميں سپاہ اسلام ميدان جنگ ميں صف شکني کرتي تھي تو آج کي نوجوان نسل جس نے امام خميني رضوان اللہ عليہ اور مقدس دفاع کے شہيدوں کو اپني آنکھ سے نہيں ديکھا ہے، بڑي طاقتوں کے خلاف استقامت و پائيداري کي نئي مثاليں قائم کر رہي ہے ?

انہوں نے شہدا کے اہل خانہ، ايثار پيشہ مجاہدين اور جانبازوں کے صبر و ضبط کي قدرداني کرتے ہوئے فرمايا: ملت ايران کو شہدا کے خاندانوں کا ممنون کرم ہونا چاہئے جبکہ شہيدوں کے بچوں کو چاہئے کہ اپنے والد سے ملنے والي عظيم ميراث کو افتخار کے ساتھ آئندہ نسل کے حوالے کريں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬