04 September 2013 - 16:43
News ID: 5882
فونت
پاکستان کے بزرگ عالم دین؛
رسا نیوز ایجنسی – سر زمین پاکستان کے بزرگ شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ علی مدبر نجفی نے گذشتہ روز 75 سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
تسليت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سر زمین پاکستان کے بزرگ اور نامور شیعہ عالم دین حضرت آیت اللہ العظمی آقای سیستانی کے نمائندہ حضرت حجت الاسلام شیخ علی مدبر نجفی نے کہولت سن کی بناء پر گذشتہ روز 75 سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہدیا ۔


حجت الاسلام شیخ علی مدبر نجفی نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے ابائی علاقہ پاکستان میں حاصل کی اور پھر شوق تحصیل علم و معارف اہلبیت علیھم السلام کے جزبہ نے انہیں نجف اشرف تک پہونچا دیا ۔


اپ نے بڑے لگن کے ساتھ سرزمین نجف اشرف پر اپنے تعلیمی سلسلہ کو اگے بڑھایا اور نجف اشرف کے بزرگ اور عظیم علمائے کرام اور مراجع عظام کے سے متلمذ ہوئے ۔


اپ نے بہت ہی کم عرصہ میں نجف اشرف میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی اور احساس ذمہ داری نے انہیں سرزمین پاکستان واپس لوٹا دیا ۔


اپ پاکستان واپس پہونچکر تبلیغی اور تدریسی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہوگئے اور تشنگان علوم و معارف اہلبیت علیھم السلام کے لئے حوزہ علمیہ کی بنا رکھی ۔


شیخ علی مدبر نجفی نے حوزہ علمیہ قم میں بھی پاکستان سے تعلق رکھنے والے دینی طلاب کے لئے مدرسہ کی بنا کی تاکہ کسب علم کی راہ میں طلاب پاکستان کے سامنے موجود مشکلات میں کمی لاسکیں ۔


حجت الاسلام شیخ علی مدبر نجفی کی نماز جنازہ حجت الاسلام شیخ محسن نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی اور تحریک جعفریہ پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر رہنما، الحکمہ فاونڈیشن ، ہیت آئمہ مساجد، مدارس کے اساتذہ اور طلاب اور سیکڑوں مومنین کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔


واضح رہے کہ اپ کی مجلس ترحیم کل پنجشنبہ 8 بجے شب میں دار التلاوہ حرم مطھر حرم حضرت معصومہ قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے منعقد کی جائے گی ، جسے حجت الاسلام ناصر زیدی خطاب کریں گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬