24 December 2014 - 14:47
News ID: 7614
فونت
لاریجانی کی عراقی مراجع تقلید سے ملاقات:
رسا نیوز ایجنسی - ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا: حضرت آیت ‌الله سیستانی تمام مسلمانوں ، سنی ، شیعہ ، ترک اور کرد سبھی سے مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کے خواہاں ہیں ۔
حضرت آيت ‌الله سيستاني اور  ڈاکٹر علي لاريجاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے گذشتہ روز مرجع عظیم الشان حضرت آیت ‌الله سید علی سیستانی سے ملاقات کے بعد داخلی اور بیرونی صحافیوں اور پریس رپورٹرز سے ملاقات میں کہا: حضرت آیت ‌الله سیستانی سے ملاقات میری خوش نصیبی تھی ، آپ سے ملاقات میں مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی اور ہم نے آپ کے نظریات سے استفادہ کیا ۔


ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے مزید کہا: میں نے اور آیت الله سیستانی نے مختلف مسائل اور موضوعات من جملہ شام ، عراق اور علاقہ میں دھشت گردی پر گفتگو کی و اس سلسلہ میں تبادلہ نظر کیا ۔


انہوں نے مزید کہا: میں نے آیت ‌الله سیستانی سے ہونے والی ملاقات میں ، اپنے لبنان اور شام کے سفر کی مختصر رپورٹ پیش کی اور عراق کی نجات کے سلسلہ میں انہیں ایران کی فعالیتوں سے بھی آگاہ کیا ۔


لاریجانی نے بیان کیا: ایران اور عراق کے تجارتی روابط میں افزودگی کے مسئلہ سے بھی آپ کو باخبر کیا ۔


انہوں نے کہا: حضرت آیت ‌الله سیستانی تمام مسلمانوں ، سنی ، شیعہ ، ترک اور کرد سبھی سے مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کے خواہاں ہیں ۔ 


ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے تاکید کی : ہم آپ کے بیانات کو جامہ عمل پہنانے کی کوشش کریں گے اور عراقی مسئولین سے آئندہ مذاکرات میں ان باتوں کو جامہ عمل پہنانے کا مطالبہ بھی کریں گے ۔


انہوں ںے آخر میں بیان کیا : ہم خداوند متعال سے آپ کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے خواہاں ہیں کیوں کہ آپ کا وجود عالم اسلام خصوصا عراقی عوام کے لئے ضروری ہے ۔


دوسری جانب ڈاکٹر لاریجانی نے آیت الله سید سعید حکیم، آیت ‌الله محمد اسحاق فیاض اور آیت ‌الله بشیر نجفی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬