17 June 2017 - 20:12
News ID: 428583
فونت
احتجاجی مظاہرے میں شریک کمسن بچوں اور خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔
احتجاج پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے کراچی میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین حضرت امام علیؑ کی مناسبت سے برآمد کئے گئے مرکزی جلوس کے دوران امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر کمسن بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی، جو وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک کمسن بچے اور خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬