Archive
1 page

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام تجوید قرآن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں قرآن فاؤنڈیشن کے رہنماء قاری سید حسنین رضوی اور قاری زاہد حسین کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور موضوعاتی لیکچرز دیئے، چئیرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے تجوید قرآن کی اہمیت اور افادیت کے موضوع پر گفتگو کی۔

کتاب "حفظ موضوعی قرآن کریم" کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر آگیا

ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی کا کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کے موقع پر کہنا تھا کہ قرآن کریم کو کتاب زندگی بنانے میں سرگرم عمل ادارہ التنزیل کی یہ کتاب نوجوان نسلوں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

نمازِ شب

جنابِ رسولِ خدا نے نمازِ شب کے بارے میں فرمایا: "نمازِ شب پروردگار کی رضا، ملائکہ کی دوستی، انبیاء کی سنت، نور معرفت، ایمان کی جڑ، بدن کا سکون، شیطان کی اضطرابی، دشمن کے سامنے ہتھیار، استجابتِ دُعا، اعمال کی قبولیت اور رزق میں برکت کا باعث ہے۔"

کتاب"زندہ شہید"کا اجمالی تعارف

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل اردو زبان و ادب کی پہلی کتاب "زندہ شہید" حجۃ الاسلام والمسلمین سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری کے قلم کا اثر شائع ہوئی، مصنف نے ۳۰۴ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو صرف ۲۵ دنوں میں تالیف کیا ہے ۔

سہ ماہی قرآنی جریدہ نبا

یہ جریدہ اپنی نوعیت کا منفرد رسالہ ہے، جو عاشقان قرآن کے لئے قرآنی معلومات فراہم کر رہا ہے اور لوگ اس سے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔