Archive
4 page

حجج الاسلام احمد اقبال رضوی و عقیل حسین خان کی ملاقات، عالمی سازشوں کے ساتھ اندرونی سازشوں کا بھی مقابلہ ضروری

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے کہا: ہمیں اسوقت عالمی سازشوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سازشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا، دشمن اسوقت پاکستان پر میلی آنکھ رکھتا ہے ہمیں ایک قوم کے طور پر آگے بڑھنا ہے، پاکستان میں موجود حالیہ صورتحال افسوسناک ہے۔

عوام کی خدمت میں کوتاہی برتنے والے حکام کو دنیا و آخرت میں شرمندگی، ندامت اور عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی سے عوام میں ناراضگی پیدا ہوئی ہے ۔

رہبر معظم کی معاشرے میں نماز کے ذریعہ نفسیاتی سلامتی اور نشاط پیدا کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں معاشرے میں نماز کے ذریعہ نفسیاتی سلامتی اور نشاط پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہئے۔

اسلام اوردیگرادیان میں فراوان مشترکات موجود ہیں / دنیا کا پورا نظام صلح و دوستی پر قائم ہے

مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا: انبیاء الھی(ع) اس لئے آئے کہ انسان کو خود انسان کے نزدیک سمجھا سکیں اور دنیا کو انسان کے نزدیک سمجھا سکیں نیز انسان اور جہان کے آپسی رابطہ کو بیان کرسکیں ۔

امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم سے باہر ہے

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یاد دہانی کی: امام رضا(ع) نے روایت میں تقوے کو واجبات پر عمل اور محرمات سے دوری بیان کیا ہے، نیز امیرالمؤمنین علی(ع) نے تقوے کی چار بنیادیں قرار دی ہیں کہ وہ خدا کا خوف، قران کریم پر عمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی ہے ۔

یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسی شخصیتیں نہیں تربیت پاسکتیں / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے

حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے حوزات علمیہ کے ذمہ دار سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ڈیگری اور مارکشیٹ کے لئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے کہا: مالی مشکلات کی وجہ سے باصلاحیت اور بااستعداد طلاب کا حوزہ علمیہ چھوڑنا عظیم نقصان ہے ۔

امریکہ عالمی امن و صلح کیلئے خطرہ ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور کے معاون نے کہا ہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں اور یہ ہتھیار عالمی امن و سلامتی اور صلح کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

اگر منصب کے لائق نہیں تو عہدہ لینے سے پرھیز کریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے درس خارج سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شرکت کے لئے نام درج کرانے والے امیدواروں کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: اگر آپ میں انتظامی امور کی صلاحیت نہیں تو ذمہ داری قبول نہ کریں۔

دنیا طلب طالب علم فقیہ نہیں بن سکتا

خبرگان رهبر کونسل کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا طلب علماء اور درباری ملا ھرگز فقیہ نہیں بن سکتے کہا: حقیقی اور سچا فقیہ متقی ، پرھیزگار اور آخرت نگر انسان ہے ۔

غیبت اور غیبت کا معیار

خبرگان رهبر کونسل کے نمائندہ نے گفتگو میں غیبت اور غیبت کے معیار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: غیبت، معاشرہ میں بیماری اور مرض ترویج کرنے کے جیسا ہے ۔