28 February 2010 - 16:54
News ID: 1015
فونت
لکھنٔو میں:
رسانیوزایجنسی ۔ عیدمیلادالنبی12 ربیع الاول کے موقع پرلکھنؤمیں آل انڈیامحمدی مشن کےزیراہتمام جلوس محمدی ہوا.
جلوس محمدي

 

رسانیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، 12ربیع الاول کے موقع پرجلوس محمدی کا مطالبہ کر رہےآل اندیا محمدی مشن کواہم کامیابی ملی، جلوس نکالنے کی مکمل اجازت تو نہیں ملی کیونکہ لکھنؤ میں قائدین شیعہ اور سنی علماء نے حکومت کے ساتھ جو سمجھوتہ کیا ہے اس میں شیعہ فرقے کو9 جلوس اور سنی فرقے کو ایک جلوس مدحہ صحابہ کے نام سے نکالنے کی اجازت حاصل ہے۔

 

اس سال آل انڈیامحمدی مشن کو جلوس محمدی نکالنے میں کامیابی حاصل ہؤی۔ حضرت محمد ‏مصطفی صلی اللہ علیہ وٰالہ وسلم کی یوم پیدأش کی مناسبت سے صبح سے ہی محبان ‏محمد درگاہ شاہ مینا شاہ میں جمع ہونا شروع ہو گٔے تھے۔

 

جلوس کا آغازقاری غلام سبحانی نے تلاوت کلام پاک سےکیا اور نظامت مولانااعظم قادری نے کی۔ اسکے بعد مختلف علاقوں سے آئی انجمنوں نے نعت خوانی کامظاہرہ کیا۔

 

جلوس محمدی نہایت ہی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ آستانہ شاہ مینا شاہ سے دن میں 12 بجے بر آمد ہوا۔ نعر تکبیر اللہ اکبر، نعرۂ رسالت یا رسول للہ اور نعرۂ حیدری یا علی کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج رہی تھی۔

 

واضح رہے کہ جلوس محمدی نکالنے کامطالبہ کافی عرصہ سے کیا جارہاتھا لیکن انتظامیہ نے اسکی اجازت نہں دی ہر سال جیسے ہی درگاہ شاہ مینا سے جلوس باہر آتا سیکیورٹی حکام سے تصادم ہوجاتا تھا۔ گزشتہ سال تواس جلوس کو نکلنے پہ حکام سے تصادم میں گولی چلنے سے کٔی لوگوں کو سنگین چوٹیں آٔئی تھیں ۔ اس سال انتظامیہ انتہا ئی چوکس تھی اورھر کسی ناگہانی صورت سے نمٹنے کے لٔئے سخت انتظامات کئے گئے تھے عوام میں بھی جوش و ولولہ  اور اضطرابی کیفیت تھی جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے جلوس کو جیوتی با پھولے پارک تک جانے کی اجازت دے دی۔

 

یہ جلوس محمدی جس پر راستے بھر پھول نچھاور کئے گئے شاہ مینا شاہ سے نکل کر میڈیکل کالج چوراہا ہوتے ہوئے جیوتی با پھولے پارک پہونج کر ایک جلسہ جشن محمدی کی شکل میں تبدیل ہو گیا۔

 

جیوتی با پھولے پارک میں جشن محمدی سے خطاب کر تے ہوئے قاضیٔ شہر لکھنؤ ابوالعرفان میاں فرنگی محلی نے کہا : عید میلادالنبی کے دن صرف جلوس محمدی ہی نکالا جانا چا ۂے۔

 

مولانا ابوالعرفان نے مزید کہا : لکھنٔو جیسے شہر میں  جلوس محمدی کی اجازت نہ دینا غیر آ ٔینی کام ہے۔

 

اس جلسے میں آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف نے کہا : جب مرکزی حکومت 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کی تعطیل کا اعلان کرتی ہے تو جلوس محمدی کی اجازت نہ دینا مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی پامالی ہے۔

 

اس موقع پر مولانا اشرف کچھوچھوی نے کہا : حکومت کو چاۂے کہ آئندہ سال جلوس محمدی نکالنے پہ قانونی طور سے راستوں کا تعین کر کے باقعدہ اجازت دی جائے۔ جلوس میں کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬