
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، اس مرجع تقلید نے اج شام کے وقت صوبہ قم کی انتظامیہ کے اھلکاروں سے ملاقات میں کہا : پیغمبراسلام کے اھم صفات میں سے اپ کا اچھا اخلاق تھا کیوں کہ اپ کا اخلاق اتنا اچھا تھا کہ جو اپ کو دیکھتا اپکا گرویدہ ہوجاتا .
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے فتح مکه کو جنگ جهانی دوم سے مقایسہ کرتے ہوئے بیان کیا : جنگ جهانی دوم میں فوج جب برلین میں گھسی تو خون کا حمام بنا دیا انہوں نے حتی بچوں تک کو گولیوں سے چھلنی کردیا مگر جب پیغمبر اسلام(ص) 10 هزار فوج کے ساتھ سرزمین مکہ پہ وارد ہوئے تو ایک قطرہ خون بھی کسی نہ بہایا گیا اوراپ نے فرمایا: الیوم یوم المرحمه.
انہوں نے مزید کہا : قم کی انتظامیہ کے اھلکاروں کو اچھے اخلاق کا حامل ہونا چاھئے تاکہ عوام اسلامی حکومت کی جانب جذب ہوسکے اس صورت میں عوام بھی انتظامیہ کی مدد کرے گی اور انتظامیہ کے اھلکار اچھا برتاو کے ساتھ اسلام کا مبلغ بھی بن سکتے ہیں .