02 March 2010 - 13:01
News ID: 1028
فونت
مفتي نعيم پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - مفتي نعيم نے مسلمانوں کے عروج کو سيرت مصطفي پرعمل کرنے ميں مضمر بتايا
پاکستان


 
 رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مفتي نعيم نے مسلمانوں کے عروج کو سيرت مصطفي پرعمل کرنے ميں مضمر بتايا.


جامعہ بنوريہ عالميہ کے مہتمم شيخ الحديث مفتي محمد نعيم نے جامعہ بنوريہ عالميہ ميں ہونے والے اجلاس کي صدارت ميں اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا : دنيا پر مسلمانوں کے عروج کا راز سيرت مصطفي(ص) پر عمل کرنے ميں مضمر ہے، قرآن کريم نے مسلمان کي دنياوي کاميابي کيلئے حضور(ص)  کے اخلاق اور اخروي کاميابي کيلئے اسوہ? حسنہ کو رول ماڈل قرار ديا ہے، اسي لئے مسلمان صرف محمد عربي(ص)  کي غلامي کا طوق پہن کر ہي کاميابي پا سکتا ہے، حضور(ص) کي سيرت سے دوري کے باعث آج دنيا ميں مسلمان اجتماعي طور پر ذلت کا شکار ہيں?

 

مفتي نعيم نے علماء اور طلباء پر زور ديتے ہوئے کہا: ہر مسلمان کو اپني گفتار سے زيادہ کردار پر زور دينا چاہئے? آج کا مسلمان حب رسول(ص) کا دعويدار تو ہے مگر عملاً ايسا نظر نہيں آتا?  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬