
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے موقت خطيب جمعه حجت الاسلام و المسلمين سيد ياسين موسوي نے اس شھر مقدس کے شيعوں سے ملاقات ميں عراق کي سياسي صورت حال کا جائزہ ليتے ہوئے کہا : مراجع کرام کي اطاعت کہ جوامام زمانہ (عج) کے نائب اورفقيہ ہيں عراق کے موجودہ نظام کي کاميابي کا سبب ہے.
انہوں نے مزيد کہا : عراقي پارليمنٹ اليکشن ميں شرکت کہ بعض افراد اور ميڈيا کے کہنے کے مطابق لوگ شرکت نہي کريں گے مگراليکشن پہلے مرحلے ميں مختلف طبقے کے لوگوں کي شرکت نے يہ ثابت کردکھايا کہ لوگ شرکت کرنے کے منتظر تھے .
انہوں نے کہا : دشمن کوشش ميں ہے کہ عراقي عوام اور مراجع کے درميان فاصلہ ڈال دے مگروہ قوم جو ايک زمانے سے مراجع کے سہارے مصيبتوں سے نجات پائي ہے کبھي بھي انکا دامن نہي چھوڑ سکتي .
موسوي نے اصلح اميدواروں کے انتخاب کئے جانے کے سلسلے اشارہ کرتے ہوئے ميں کہا : قبيلہ ، پارٹي اورمذھب کي بنياد پر اميدوار کو ووٹ دينا اچھا کام نہي بلکہ صالح اورمفيد اميدوار کو کامياب بنائيں .
واضح رہے کہ اس وقت عراق کے مختلف حصے ميں اليکشن ہورہاہے