09 March 2010 - 13:24
News ID: 1058
فونت
علامہ اظہر حسین نقوی پاکستان :
رسا نیوزایجسنی - جمعیت علمائے امامیہ پاکستان نے مسلک کے نام پرخون بہانے والوں کو اسلام کے دشمن بتایا .
پاکستان



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،  جمعیت علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے گلشن اقبال میں میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

 
اس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا : مکتب اور مسلک کے نام پر انسانیت کا خون بہانے والے اسلام کے کھلے دشمن ہیں کیونکہ اسلام قتل و غارت گری نہیں، امن و سلامتی کا مذہب ہے اور اس میں انسانیت کا احترام ہے۔


اس کانفرنس کے دوسرے خطیب مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا: امت مسلمہ ہوش اور عقلمندی سے کام لے اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہے جو مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کر کے خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں۔


مولانا غلام محمد سرباز شگری، مولانا دیدار علی جلبانی، مولانا غلام رضا جعفری، مہدی شاہ اور دیگر نے بھی اس کانفرنس میں خطاب کیا اور ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے گزارش کی کہ وہ متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں کیونکہ ایک منظم سازش کے ذریعے پوری دنیا میں مسلمانوں کو خاک و خون میں نہلایا جا رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬