رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے کل بدھ کے روز مسجد اعظم قم میں علماء وطلاب کے جم غفیر میں حضرت فاطمه معصومه قم (س) کی تشریف فرمائی کی سالگرد کو عظیم جانتے ہوئے کہا :شھر قم میں ایسی مکرم ومعظم بی بی کا وجود اھل شھر کے لئے مایہ افتخار ہے اپنے درس اخلاق میں کہا.
انہوں نے شھر قم میں متعدد مذھبی ، علمی ، ثقافتی اورتحقیقی مراکز اوراماکن کے لحاظ سے شھر قم کو ام القرای جهان تشیع کا نام دیتے ہوئے کہا : یہ مذھبی شھر روایات میں ایک خاص منزلت کا حامل ہے اور روایات کے مطابق اخرالزامن میں اسی شھر سے ساری دنیا میں علم پھیلے گا اوراسلام کی اواز ای شھر سے ساری دنیا کے کانوں تک پہونچے گی .
حوزه علمیه قم کے اس معروف استاد نے اپنی گفتگو میں امت اسلامیہ کی اتحاد کے سلسلے میں امام جعفرصادق(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اتحاد پہ مرسل اعظم (ص) اوردیگر ائمہ معصومین (ع) نے بیحد تاکید کی ہے.