16 March 2010 - 20:22
News ID: 1096
فونت
صدر جمہوریہ اسلامی ایران کے مذھبی امور کے مشاور :
رسا نیوز ایجنسی ـ صدر جمہوریہ اسلامی ایران کے مذھبی امور کے مشاور نے ڈاکٹر احمدی نژاد کا مراجع تقلید سے اس ھفتہ ملاقات کو ایک بہترین موقع جانا ہے اور ایک دوسرے کے درمیان تبادلہ نظر کو ایک اچھا قدم بتایا ہے ۔
حجت الاسلام ناصر سقاي بي ريا

 

حجت الاسلام ناصر سقای بی ریا صدر جمہوریہ اسلامی ایران کے روحانی امور کے مشاور کے ساتھ رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں صدر جمہور کا مراجع تقلید سے پنجشنبہ۱۸ مارچ ۲۰۱۰ کو ملاقات ہونے کی خبر دی ہے اور کہا : یہ ملاقات صدر جمہوریہ کا مراجع کرام کے ساتھ بغیر کسی واسطہ کے ہے صدر جمہور خود مراجع کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کے نظریات اور بیانات سنینگے اور صدر جمہور بھی اپنے نظریہ اور خیالات ان کے خدمت میں پیش کرینگے ۔

حجت الاسلام سقای بی ریا نے اسی طرح مراجع کرام کے ساتھ صدر جمہور کے رابطہ کو مفید نتیجہ بتایا ہے اور کہا : یہ مستقیم ملاقات مختلف مسئلہ کو روشن اور شفاف کرنے کا باعث بنے گا ۔  

انہوں نے وضاحت کی : مراجع کرام کا گھر ہمیشہ سب لوگوں کی خدمت میں کھلا ہوا ہے اور صدر جمہور بھی اسی ھفتہ ان کی خیریت دریافت کرنے اور اپنے رپورٹ ان کی خدمت میں پیش کرنے کی غرض سے جا رہے ہیں ۔

حجت الاسلام سقای بی ریا نے اپنے گفت و گو میں صدر جمہور کے ساتھ مراجع تقلید کی ملاقات کی تفصیل کو آئندہ اعلان کرنے کی بات کہی ہے ۔ 


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬