06 April 2010 - 01:38
News ID: 1144
فونت
الله موسوی جزایری:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله موسوی جزائری نے صوبہ خوزستان‌ کی کچہری کے قضات سے ملاقات میں اسلامی قضاوتوں کو ولایت امیرالمؤمنین سے ماخوذ بیان کیا .
الله موسوي جزايري


 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری ، صوبہ خوزستان‌ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اج ظھر کے وقت اس صوبہ کی کچہری کے قضات سے ملاقات میں کہا: قضات دین مبین اسلام کے خادمین ہیں اور مولای متقین امیرالمؤمنین حضرت امام علی‌(ع) ان کے لئے نمونہ عمل ہیں. 

 

آیت الله موسوی جزائری نے یہ بیان کرتےہوئے کہ اسلامی قضاوت ولایت امیرالمؤمنین سے ماخوذ ہے کہا : اسلامی عادلانہ قضاوتوں کا مبدأ اورسرچشمہ امام علی‌(ع) ہیں اور اپ کا کردار قضات کی زندگی کے تمام گوشے کے لئے نمونہ عمل ہے .


   

مجلس خبرگان کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام علی‌(ع) تمام اسلامی علوم کی بنیاد اوراساس ہیں کہا : مولای متقین(ع) نے جن طریقوں اوراسرارسے قضاوت کی دنیا میں استفادہ کیا وہ اج بھی نہ تنھا مسلمان بلکہ پوری دنیا کے لئے نمونہ عمل اورقابل استفادہ ہے .

 

اهوازکے اس امام جمعه نے یہ کہتے ہوئے کہ صحابہ پیغمبر‌(ص) سخت اورمشکل مسائل میں امام علی‌(ع) کی جانب مراجعہ کرتے تھے کہا :  حضرت امیر ‌المؤمنین(ع) کی بنیادوں پر قضاوت کرنا بڑی توفیق ہے جواج اپ کو نصیب ہوئی ہے . 

 

خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے دین مبین اسلام کی جامعیت کو بیان کرتے ہوئے کہا : فقه و اصول اسلامی کے لحاظ سے کوٹ کے معاملات میں کہیں ابہام موجود نہی ہے اور یہ اس دین کے مکمل ہونے کی دلیل ہے .  

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬