11 April 2010 - 15:27
News ID: 1169
فونت
رسا نیوزایجنسی – ایت اللہ محمد علی تسخیری نے پریس کانفرنس بیان کیاکہ اسلام نے تمام انسانیت کو صلح ودوستی کا پیغام دیا ہے
پريس کانفرنس

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایرانی کلچرل کونسلر ڈاکٹر کریم نجفی نے ایران کلچر ھاوس کے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ھند و ایران کے تھذیبی اور ثقافتی تعلقات کوھزاروں سال پر محیط ہیں اوران اپسی تعلقات کی یہ تاریخ ظھور اسلام سے قبل شروع ہوئی جو خدا کا شکر ہے لگاتار مستحکم ہورہی ہے.

انہوں نے ھند ایران تعلقات میں زبان فارسی کو اھم بتاتے ہوئے کہا : ھندوستان میں 800 سال سے زیادہ عرصہ تک فارسی سرکاری وعوامی زبان رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا: اسلام کے صلح وسلامتی اور امن واشتی کے پیغام کو عام کرنے میں فارسی نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں .

اس سلسلے میں کریم نجفی نے بتایا : دنیا میں حقیقی ، پائیدر اور عدل وانصاف پر مبنی صلح کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے انجمن ھند وایران نئی دھلی اور اسلامک ورلڈ پیس فورم تھران کے مشترکہ تعاون سے دوروزہ بین الاقوامی سیمینار عالمی مذاکرات اورعادلانہ صلح کا 11 اور12 اپریل کو صبح 10 بجے سے جواھر لعل پہرو یونیورسٹی میں منعقد ہوگا ۔

انہوں نے اس سیمینار میں شریک ہونے والے افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اس میں ایران ، انڈویشیا ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، تھائی لینڈ کے علاوہ ھندوستان کی مختلف یونیورسٹی سے وابستہ دانشور شرکت کریں گے .

اس موقع پر ایت اللہ محمد علی تسخیری نے کہا : کہ اسلام در حقیقت عالمی صلح کا مذھب ہے  یہ دین محبت ، دین رحمت ، دین اخوت اور دین سلامتی ہے  اسلام کا پیغام تمام انسانیت کے لئے محبت اخوت اور صلح وسلامتی اور امن واشتی ہے .

ایت اللہ نے مزید کہا : جولوگ خط رحمت سے باھر نکل گئے ہیں اورجنھوں نے عالمی صلح سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے اور دھشت گردی کا رستہ اپنا لیا ہے ان کا اسلام سے کوئی سروکار نہی ہے.

ایت اللہ تسخیری جنھوں نے اسلامی فرقوں ودیگر مذاھب کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ہے بتایا  : ایران نے ھمیشہ تین طریقوں کو پیش نظر رکھا ان میں اول تمدنوں کے درمیان  گفتگو یعنی دنیا کی تمام تھذیبوں کے درمیان گفتگو، دوسرے مذاھب وادیان کے درمیان گفتگو تاکہ اس دنیا کی خوشحالی اور صلح کے لئے راستے کو ھموار کیا جاسکے اور تیسرے اسلامی فرقوں کے درمیان گفتگو تاکہ ھم اپس میں بیٹھ کر ملک و قوم کی ترقی کا راستہ تلاش کرسیکں.

اس کانفرنس میں شریک ڈاکٹر عامری نے کہا : اسلام نے ھمیشہ عدالت وصلح کی بات کی لھذا ھمیں اسکے احکام کو عام کرنا چاھئے .     
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬