12 April 2010 - 17:15
News ID: 1176
فونت
رسا نیوز ایجنسی سے گفت و گو میں سعودی عرب کے مشہور عالم:
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے مشہور شیعی عالم اس اشارہ کے ساتھ کہ دین مبین اسلام میں ایٹمی اسلحہ جو کہ انسانوں اور طبیعی منابع کی نابودی کا سبب ہوتا ہے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ شیعہ فقہ ایٹمی اسلحہ کا بنانا اور اس کے استعمال کی اجازت مسلمانوں کو نہی دیتا ۔
شیعہ فقہ ایٹمی اسلحہ کی تولید اور اس کے استعمال کی اجازت مسلمانوں کو نہی دیتا
 
حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد عباگ سعودی عرب کے مشہور عالم دین نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں جوھری اسلحہ دین مبین اسلام کے نظریہ کے مطابق بیان کیا اور اس کے ساتھ ضمنا تہران میں ہو رہے ایٹمی اسلحہ کی نابودی کے لئے ہو رہے کانفرنس کا استقبال بھی کیا جس کانفرنس کا عنوان ہے « جوھری طاقت سب کے لئے ؛ جوھری اسلحہ کسی کے لئے بھی نہی » یہ کانفرنس اسی مہینہ تھران میں انعقاد ہوگا ۔

انہوں نے سورہ مبارکہ بقرہ کے ۲۰۴ سے ۲۰۵ تک کے آیات کی طرف اشارہ کے ساتھ « ومن الناس من یعجبک قوله فی الحیاة الدنیا ویشهد الله على ما فی قلبه وهو ألد الخصام؛ وإذا تولى سعى فی الأرض لیفسد فیها ویهلک الحرث والنسل والله لا یحب الفساد»، کہا : سامراجی و استبدادی ممالک و حکومت اس کوشش میں ہیں کہ صلح جہانی اور حقوق بشر جیسے دلکش و پسندیدہ عام نعرہ کے ذریعہ اپنے جوھری اسلحہ کی حفاظت کریں اور پشت پردہ اپنی گندی و خطرناک پالیسی کو انجام دیں ۔  
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬