17 April 2010 - 22:45
News ID: 1205
فونت
گرگان کے امام جمعہ :
رسا نیوزایجنسی – گرگان کے امام جمعہ نے ایٹمی اسلحے کااستعمال کےسلسلے میں دینی نظریات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران کی جوھری سرگرمیاں کاملا مصالحت آمیزاورملتوں کے حق میں ہے.
آيت الله سيد کاظم نورمفيدي

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی گرگان سےرپورٹ کے مطابق ، آیت الله سید کاظم نورمفیدی، صوبہ گلستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور گرگان کے امام جمعہ نے گزشتہ روز نمازجمعہ کے خطبوں میں عالمی ایٹمی کانفرس تھران جس میں 70 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ہے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جمهوری اسلامی ایران کے توسط اس کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ جمهوری اسلامی ایران ایٹمی اسلحے کی تلاش میں نہی ہے .

 

انہوں نے ایٹمی اسلحے کے استعمال کے سلسلے میں دینی نظریات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا :  ایران کی جوھری سرگرمیاں کاملا  مصالحت آمیزاورملتوں کے حق میں ہے.

 

گرگان کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر ایٹمی اسلحے دنیا سے نابود ہونے ہیں تو کسی بھی ملک کے پاس یہ اسلحے نہی ہونا چاھیں کہا : افسوس اج  وہ ممالک جو ماضی میں خود ایٹمی اسلحہ استعمال کرچکے ہیں جمهوری اسلامی ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانےپر متھم کررہے ہیں .

 

ولی فقیہ کے نمائندہ نے اپنے دوسرے خطبے میں کہا : انسان سکون وارامش تک پہونچے کے لئے تکیہ گاہ کا محتاج ہے اور خداوند متعال سے بہتر کوئی بھی تکیہ گاہ نہی جو انسان کو سکون وارامش دےسکے اور ائندہ کے اضطراب سے نجات دلاسکے.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬