18 April 2010 - 16:12
News ID: 1208
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے عالمی کانفرنس ترک ایٹمی اسلحہ تھران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : مختلف ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں اس اھم کانفرنس کا انعقاد اسلامی نظام کی قدرت کا بیانگر ہے کہ علاوہ بر یہ کہ ایران نےترک ایٹمی اسلحہ کانفرنس منعقد کیا اپنا صلح طلب موقف بھی بیان کیا .
آيت الله نوري همداني


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ مطابق ، مراجع تقلید میں حضرت آیت الله حسین نوری همدانی اج ظھر کے وقت انتظامیہ سے ملاقات میں عالمی کانفرنس ترک ایٹمی اسلحہ تھران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ کانفرنس ایران کی صلح طلب موقف کی بیان گر ہے کہا  : اس کانفرنس کے لئے جو نارا منتخب کیا گیا ہے کہ (جوھری توانائی سب کے لئے اور ایٹمی اسلحہ کسی کے لئے نہی ہے ) ایک اھم اوربنیادی نارا ہے جو جمهوری اسلامی ایران کے موقف کا بیان گر ہے .

 
انہوں نے تاکید کی : مختلف ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں اس اھم کانفرنس کا انعقاد اسلامی نظام کی قدرت کا بیانگر ہے کہ علاوہ بر یہ کہ ایران نےترک ایٹمی اسلحہ کانفرنس منعقد کیا اپنا صلح طلب موقف بھی بیان کیا .


حضرت آیت الله نوری همدانی نے جوھری ٹیکنولوجی کو تمام ملتوں اور ممالک خصوصا جمهوری اسلامی ایران کا حق بیان کرتے ہوئے کہا :  جوھری ٹیکنولوجی تمام ممالک کا حق ہے اور کسی کو حق نہی کہ ہے اس مسلم حق کی بنیاد پر اس ملک کو خطاوار کہے .


اپ نے دنیا کی بڑی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا : یہ جو کبھی خرافات بکتے ہیں انکا مقصد یہ ہے کہ ھمیں اس جوھری توانائی سے محروم رکھ سکیں اور ھمارے حقوق کو ھمیں نہ دیں کہ جوایک قسم کا ظلم ہے.

 
انہوں نے ایٹمی اسلحے کے سلسلے میں اسلامی تعلیمات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : ایٹمی اسلحہ کہ جو مردوعورت ، بوڑھے اورجوان ،چھوٹے اوربڑے کا قتل عام کاسبب بنے دین مبین اسلام میں حرام ہے.

 
حوزه علمیه قم کے اس معروف استاد نے کہا : امریکا اس سلسلے میں خود مجرم ہے اس نے هیروشیما و ناگاساکی جاپان میں ایٹمی بمب کا استعمال کیا کہ جو سیکڑوں انسانوں کے قتل عام کا سبب بنا
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتےہوئےکہ ایٹمی توانائی سبھی کا مسلم حق ہے کہا : مسلمانوں کو اس طرح کے مظالم کے اگے قیام کرنا چاھئے.

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬