حوزه علمیه قم کے مبلغ :
رسا نیوزایجنسی - حوزه علمیه قم کے مبلغ نے حضرت زینب(س) کے ذریعہ اسلامی معاشرے کی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت زینب(س) نے اپنی ھر فرصت سے اسلامی معاشرے کو بیدار کرنے اورظلم وجورکو برملا کرنے کے لئے استفادہ کیا .
حجت الاسلام سید هاشم حسینی مهری ، حوزه علمیه قم کے مبلغ نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حضرت زینب(س) کی ولادت کے موقع پر مبارک دیتے ہوئے کہا : حضرت زینب(س) کی سید الشهدا حضرت امام حسین (ع)، محبت فقط بھائی بہن کی محبت کی قسم میں سے نہی بلکہ اس قسم کی محبت ایک حجت خدا ، ولی خدا اور وقت کے امام کی محبت ہے.
انہوں نے مزید کہا : تمام باتوں میں خدا کے لئے اخلاص رکھنا حضرت زینب (س) کے روشن صفات میں سے ہے اور یہ مطلب واقعه کربلا میں بہ خوبی محسوس کیا جاسکتا ہے .
حجت الاسلام حسینی نے یادہانی کی : حضرت زینب(س) کی ظالم کے سامنے تقریر اورفریاد میں کہ جو بنی امیہ کے مظالم کو خدا کی جانب منسوب کرنا چاہ راہ تھا کہا : «ما رأیت الا جمیلا، ھم نے اچھائی کے علاوہ کچھ بھی نہی دیکھا » یہ مطلب حضرت زینب(س) کے اخلاص اوراپ کے صبرکا بیان گر ہے.
انہوں نے مزید کہا : حضرت زینب(س) نےخون میں لت پھت بھائی کے جسم اطھر کے پاس کھڑے ہوکر اس جملے کو زبان پر جاری کیا «تقبل منا هذا القربان، خداوندا ھماری اس قربانی کوقبول فرما » حضرت امام حسین(ع) سے تمام محبت و اخلاص کے باوجود اس بات کو ثابت کردکھا یا کہ خدا پہ ایمان کس درجہ پرہے .
حجت الاسلام سید هاشم حسینی مهری نے کہا : حضرت زینب(س) ، حضرت امام علی(ع)، امام حسن(ع) و امام حسین(ع) و حضرت امام سجاد(ع) کی مکمل تابع اوراطاعت گزار تھیں اپ امام وقت کے حکم کے بغیر کوئی قدم نہی اٹھاتیں تھیں کہ جو ھمارے لئے ایک نمونہ اور اسوہ ہوسکتا ہے.
حوزه علمیه قم کے اس مبلغ نے حضرت زینب(س) کے ذریعہ اسلامی معاشرے کی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت زینب(س) نے اپنی ھر فرصت سے اسلامی معاشرے کو بیدار کرنے اورظلم وجورکو برملا کرنے کے لئے استفادہ کیا کہ یہ بھی ھمارے ایک اچھا نمونہ ہے .
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے