21 April 2010 - 20:05
News ID: 1227
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی :
حضرت آیت الله صافی گلپایگاینی ایران کے حکومتی وفد سے ملاقات میں کہا : قدرتی حادثات و بلائیں انسان کی بیداری اور رشد کا سبب ہوتا ہے ۔
آيت الله صافي گلپايگاني
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌ الله لطف‌ الله صافی گلپایگانی آج ایرانی حکومتی وفد سے ملاقات میں سب سے پہلے حضرت زینب سلام الله علیها کی ولادت کے مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور اس بزرگ خواتین کی زندگی میں جو واقعہ پیش آیا اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جو بھی واقعہ یا حادثہ پیش آتا ہے چاہے وہ قدرتی ہو یا تاریخی حادثہ ہو وہ اپنا ایک خاص معنی و مفہوم رکھتا ہے اور ھر جگہ ایک ہی خاص معنی و مفہوم کے ساتھ نہی ہوتا ہے ۔ 

انہوں نے کلام الله مجید کی آیتوں میں سے چند آیتوں کی تلاوت کرتے ہوئے قدرتی حوادث کے قبل اور بعد انسان کے نقوش کی وضاحت کرتے ہوئے اظہار خیال کیا : جو چیز انسان کے لئے حادثہ کے وقت لازم ہے وہ ہے خدا کی لطف و مھربانی اور رحمت جو خدا کی طرف سے عنایت ہوتی ہے اور جو خدا کی رحمت سے مطمئن رہتے ہیں وہ مشکلات و مصائب میں صبر سے کام لیتے ہیں ۔ 

مرجع تقلید نے قدرتی حادثہ کے ہونے یا نہ ہونے کو بشر کے لئے آزمائش اور امتحان جانا ہے اور اظہار خیال کیا : یہ تمام چیزیں انسان کے لئے امتحان ہے اگر بلا نہ ہو اور انسان ھمیشہ سالم رہے اس وقت بھی امتحان دیتا ہے اور جب حادثات پیش آتے ہیں اس وقت بھی امتحان دیتا ہے یہ سب اس لئے ہے کہ بشر اس حادثات کے ذریعہ خدا کی طرف کوچ کرنے میں فائیدہ اٹھائے ۔ 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬