24 April 2010 - 13:54
News ID: 1235
فونت
آیت‌الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : بحمدلله ھمارے ملک کی عوام نے مختلف مواقع و حالات میں بتایا ہے کہ ھم لوگ اسلامی نظام کی حمایت کر تے ہیں اور ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں جو کہ گذشتہ سال واضح صورت میں ثابت ہو چکی ہے ۔
آيت‌الله نوري همداني
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌ الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مختلف مقام سے آئے جوانوں سے مخاطب ہو کر اپنے تقریر میں عوام کو اس اسلامی انقلاب ایران کا رکن اساسی جانا اور کہا : اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے عوام مختلف حصہ میں بٹے ہوئے و متفرق تھے امام خمینی (رہ) نے اپنی تقریر و بیانات کے ذریعہ لوگوں کو بیدار اور متحد کیا ۔ 

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ عوام انقلاب کی کامیابی اور اس کی بقا میں اھم نقش پیش کیا ہے اور وضاحت کی : بحمد لله ھمارے ملک کی عوام نے مختلف مواقع و حالات میں ثابت کیا ہے کہ ھم لوگ اسلامی نظام کی حمایت کر تے ہیں اور ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں جو کہ گذشتہ سال واضح صورت میں بعینه ثابت ہو چکی ہے ۔ 

مرجع تقلید نے مغربی ممالک کے چند سیاستداران کی جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف جو بیجا غلط فہمی ہے اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ھم اپنے ملک میں جس طرح کے ہوشیار و با فھم عوام کے ساتھ ہیں کبھی بھی ھم لوگوں کو جوھری اسلحہ کی ضرورت نہی ہے 

حوزہ علمیہ قم ایران کے درس خارج کے اس استاد نے ولایت فقیہ اور اسلامی ارزشوں کو اسلامی انقلاب کا دوسرا ستون کہا اور تاکید کی : اسلام کے غنی تعلیمات کی بنا پر ھر وہ نظام جس کے اوپر ولایت فقیہ حاکم نہ ہو وہ نا مشروع اور طاغوطی نظام ہوگا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬