24 April 2010 - 19:24
News ID: 1238
فونت
گذشتہ روز بغداد میں ہوئے مسلسل کئی ٹررسٹی دھماکہ پر :
رسا نیوز ایجنسی – عراق کے تحریک صدر کے رھبر سید مقتدی صدر نے اس ملک کے عوام سے سکون و آرام اور غصہ سے پرھیز کی دعوت دی ۔
حجت الاسلام سيد مقتدي صدر
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید مقتدی صدر عراق کے تحریک صدر کے رھبر نے آج جاری کئے گئے اپنے بیانیہ میں گذشتہ روز بغداد میں ٹررسٹی بم دھماکہ جس میں ۷۰ لوگ شہید اور ۲۰۰ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے عراقی عوام سے سکون و آرام اور غصہ سے پرھیز کی دعوت دی ۔ 

اس بیانیہ میں آیا ہے : عراقی عوام سے گزارش ہے کہ وہ سکوت و آرام کی حفاظت کریں تا کہ امریکا کے خباثت بھرے سازش جو چاہتا ہے عراق کو جنگ اور قتل عام میں جھونک دے اور اس بھانہ کے ذریعہ اس مقدس ملک میں رکنے کا منصوبہ بنائے، ھم لوگ شدت سے پرھیز کریں ۔

انہوں نے بیان کیا : سب لوگوں کا وظیفہ ہے کہ آرام و سکون کی حفاظت کریں تا کہ قومی حکومت اخلاقی و قومی بنیاد کے اساس پر تشکیل ہو سکے اور ملک کی تعمیر نو اور غاصبوں کو عراق سے باھر بھگانے میں کامیابی ہو سکے ۔

سید مقتدی صدر نے سیکڑوں مومن جوانوں کو مسجدوں اور گھروں کی حفاظت کے لئے تیار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے اظہار خیال کیا : ھم تیار ہیں کہ سیکڑوں مومن جوان پلیس اور فوج کے پاس بھیجے جائیں تا کہ وہ لوگ مقدس مقامات، مسجد، بازار اور کھروں کے حفاظت کی ذمہ داری لے لیں ۔ 

انہوں نے تاکید کی : ان لوگوں کے ذریعہ حکومت کی عزت و آبرو کی حفاظت ہوگی اور غاصبوں کی سازش ناکام ہو جائیگی ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬