رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان یکم تا 12 مئی ”اسرائیل عالم انسانیت کیلئے خطرہ“ کے عنوان سے انٹرنیٹ ویب سائٹس پر ریفرنڈم کیا جائے گا ۔
اور اسی سلسلے میں پاکستان کے طلباء 14 مئی کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔
اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر کربلائی، حیدر زیدی، (پی ایل ایف) فیصل شیخ ( صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی) عبد اللہ شجاعت (رکن شوری اسلامی جمعیت طلبہ) خلیل ستی (مرکزی رہنما مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، نواز) عبید نورانی (صوبائی صدر انجمن طلبہ اسلام) بختاور شاہ (ایگزیکٹو ممبر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن) اور زین انصاری (صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی) موجود تھے ۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے فاؤنڈیشن کے مشترکہ اجلاس میں کیا۔