01 May 2010 - 16:42
News ID: 1265
فونت
آج صبح ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ۱۹ ھزار سے بھی زیادہ افراد نے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے آج صبح ایران ملک کے ۴۴ امتحانی سینٹر پر ایک ھی وقت میں اینٹرنس ٹیسٹ امتحانی مقابلہ میں حصہ لیا ۔
۱۹ ھزار سے بھی زیادہ افراد نے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے امتحانی مقابلہ میں حصہ لیا

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ایران کے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے آج صبح ۹ بجے ایک ہی وقت ملک کے تمام سینٹر پر ۱۹ ھزار سے بھی زیادہ افراد نے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے اینٹرنس ٹیسٹ امتحانی مقابلہ میں حصہ لیا ۔

حجت الاسلام علی عباسی حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کے ذمہ دار نے قم یونورسیٹی میں حوزہ علمیہ قم کے ہو رہے انٹرنس ٹیسٹ کے موقع پر رسا نیوز ایجنسی سے گفت و گو میں کہا : آج جمعہ کے دن اس ملک کے تمام نکات میں ۹ بجے صبح ۴۴ امتحانی سنٹر پر حوزہ علمیہ میں دخلہ کا ٹسٹ لیا گیا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اس سال ۲۲ ھزار افراد نے دخلہ امتحان کے لئے فارم بھرا تھا وضاحت کی : ان میں سے تقریبا تین ھزار یونورسیٹی کے طالب علم ہیں جن کا کتبی امتحان معاف ہے ان کو صرف شفاھی اور انٹر ویو میں شرکت کرنا ھوگا ۔

حجت‌الاسلام عباسی نے بیان کیا : ان میں سے تقریبا ۱۹ ھزار ھائی اسکول اور ان سے نیچے سطح کے ہیں جن کا دو سطح میں انٹرنس ٹیسٹ ہوا ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : کتبی انٹرنس ٹیسٹ کے تمام ہونے کے بعد انٹر ویو ہوگا اس کے بعد ان تمام شرکت کنندگان میں سے ۱۰ ھزار کو حوزہ علمیہ میں قبول کیا جائیگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬