16 May 2010 - 16:02
News ID: 1329
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے رسا نیوزایجنسی کے اھلکاروں سے ملاقات میں :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے حوزہ علمیہ میں متعدد نیوزایجنسیوں کے رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : تمام نیوزایجنسیاں کوشش کریں کہ حقائق کو معاشرے تک دقت اور سرعت کے ساتھ منتقل کریں .
آيت الله مکارم شيرازي



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نےگذشتہ روز رسا نیوزایجنسی کے ذمہداروں ، رپورٹرز اور اھلکاروں سے ملاقات میں میڈیا کی اھمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اج میڈیا بین الاقوامی سطح پر سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی میدان میں خاص مقام رکھتی ہے .

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ میڈیا کے میدان میں غرب کی سرگرمیاں ھم سے زیادہ ہیں کہا : وہ لوگ مختلف میدان اپنی کامیابی میڈیا کے مرحون منت جانتے ہیں .

اس مرجع تقلید نے بیان کیا : میڈیا کا اھم ترین حصہ صھیونیت کے ہاتھوں ہے اور اسی بنیاد پر تمام جرائم کے باوجود دنیا میں معصوم اور مظلوم جانے جاتے ہیں .

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہا : موجودہ حالت میں میڈیا دنیا پر اثر انداز ہے اور ھمیں بھی کوشش کرنی چاھئے کہ ملک اور بین الاقوامی سطح پران سے رقابت کریں.

انہوں نے رسا نیوزایجنسی کے منیجر ڈائرکٹر کو خطاب کرتے ہوئے تاکید کی : حوزہ علمیہ میں متعدد نیوزایجنسیاں ہوں جو حوزہ کی مختلف میدان میں سرگرمیوں کو اجاگر کرسیں .

انہوں نے میڈیا کی اھمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : تمام نیوزایجنسیوں کی ذمہداری ہے کہ حقائق کو معاشرے تک دقت کے ساتھ فی الفورمنتقل کریں.

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ افسوس اج بھی حوزہ دنیا کی نگاہ میں مظلوم ہے کہا : اسی مظلومیت اور مھجوریت کی بنیاد پر بسا اوقات اھل حوزہ بھی حوزہ کی سرگرمیوں سے اگاہ نہی ہوتے.

اس مرجع تقلید نے ملک میں حوزہ کے نام سے ایک ھفتہ مخصوص کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : سال میں ایک ھفتہ حوزہ کے نام سے رہے تاکہ مختلف میڈیا سے حوزہ کی خدمات کو نشر کیا جاسکے .

انہوں نے رسا نیوزایجنسی کے اھل کاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپ فقط نیوزاور روزمرہ کے حالات کو منعکس کرنے پر اکتفاء نہ کریں بلکہ مناسب اور منظم پروگرام کے ذریعہ تحقیق اورغیر ایرانی طلاب کے تعلیم کے مسائل پر بھی اپنی سرگرمیاں شروع کریں.

اس مرجع تقلید نے سچائی اور امانت داری کو میڈیا کی دو مھم اصل بیان کرتے ہوئے کہا : سچائی اورامانت داری انبیاء الھی کا شیوہ رہا ہے کہ اگر معاشرے میں یہ دو اصل حاکم ہوجائیں تو معاشرہ اصلاح شدہ ہوگا .

اس ملاقات میں رسا نیوزایجنسی کے منیجر ڈائرکٹر ، حجت الاسلام محمد مهدی محققی نے اس نیوزایجنسی کی سرگرمیوں کی مختصرا رپورٹ پیش کی .

واضح رہے کہ رسا نیوزایجنسی کے اھکاروں اور ملک کے مختلف شعبے کے رپورٹرز کا اجتماع 14مئی سے 16مئی تک منعقد کی جارہا ہے .
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬