23 May 2010 - 13:43
News ID: 1357
فونت
شیعہ علماء پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - شیعہ علماء کونسل اورجعفریہ فاؤنڈیشن کراچی کے اراکین نے توہین رسالت کے مرتکب افراد کوانکے انجام تک پہنچائے جانےپر ضرور دیا ۔
شيعہ علماء کونسل  صوبہ سندھ پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا علی محمد نقوی نے فیڈرل بی ایریا میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا : ھم شان رسالت میں گستاخی کرنے والے ھر ہر شخص مذمت کرتے ہیں کیوں کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سےاربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔

اوراس اجتماع سےجعفریہ فاؤنڈیشن کے سربراہ مولانا شجاعت عباس قمی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئےکہا : پیغمبر اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اپ نے یہ کہتے ہوئےکہ اسلامی دنیا جوش کے بجائے ہوش اور عقل مندی سے کام لیکر یہود و نصاریٰ کو اس کے ناپاک عزائم میں ناکام کردے کہا : حکومت پاکستان مغربی ممالک سے احتجاج اور اس طرح کے واقعات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

اس اجتماع میں مولانا عباس مہدی ترابی ، بابر کاظمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا شجاعت عباس قمی نے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا : عالمی برادری اسلامی دنیا کیخلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لے ۔

اس سلسلےسے تذکرة المعصومین ٹرسٹ کی جانب سےجامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک مقررین نے اپنےخطاب کے دوران توہین رسالت کے مرتکب افراد کوانکے انجام تک پہنچائے جانےپر ضرور دیا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬