25 May 2010 - 15:10
News ID: 1368
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی نے ممتاز مبلغین کی پروگرام میں :
رسا نیوزایجنسی – حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے یہ بیا ن کرتے ہوئے کہ مکتب تشیع پختہ اورمنطقی مذھب ہے کہا : ھمیں دشمن کے حملے سے ڈرنے کے بجائے ان سے مقابلے کے لئے امادہ اورمستعد رہنا چاھئے اور ھمیشہ ان کے شبہات اور اسک کے جوابات سے اگاہ رہنا چاھئے تاکہ خدا نکردہ جوانوں کو گمراہ نہ کرسکیں ۔
آيت‌الله مکارم شيرازي


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی نے دوشنبہ 24  مئی کی شام کو ممتاز مبلغین کے تجلیل کے پروگرام میں جو مدرسه علمیه امیرالمومنین(ع) قم میں منعقد کیا گیا خرم شہر کی ازادی کی ساگرد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : فتح خرم شهر کو ھرگز کوئی اسانی سے نہی مان سکتا کیوں کہ اھم فتح ہے ۔

   
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فتح خرم شہر میں پہت سارے مجاھدین نے جام شہادت نوش کیا مزید کہا :  اس کے باوجود مجاھدوں نے فتح خرم شہر جیسی بہت بڑی کامیابی حاصل کی کہ جو لطف الھی کے زیر سایہ ملی تھی  ۔


اس  مرجع تقلید نے مبلغوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: توقع ہے کہ اپ ذریعہ یہ سیرت جوانوں تک پہونچے اور وہ اچھی طرح انقلاب کی تاریخ سے اشنا ہوں اور وہ جان لیں کہ ایران اسلامی کو اسانی سے حاصل نہی کیا گیا ہے کہ اسے آسانی سے ہاتھوں سے کھوبیٹھیں گے ۔

 
انہوں نےاپنے بیان کے دوسرے حصے میں تبلیغ اھمیت بیان کرتے ہوئے کہا : تاریخ کی شہادت کے مطابق تبلیغ اسلام کے اغاز سے شروع کی گئی اور اج بھی باقی ہے اور اس ابتداء ہی سے مبلغین کو روانہ کیا گیا کہ جس کی بہترین دلیل ایہ نفر ہے ۔

 
حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی، نے تبیلغ دین کو دشمن سے جنگ سے زیادہ اھم بیان کرتے ہوئے کہا : تبلیغ کو علماء اور فقھاء کے کاندھوں پہ ڈالا گیا کہ علوم دین کے حاصل  کرنے کے ساتھ ساتھ اس دین کی تبلیغ کے فرائض کو بھی انجام دیں ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : صدر اسلام میں جہالت حاکم تھی اور اسلام کے حوالے سے کوئی بھی کچھ بھی اگاہ نہی تھا کہ اسلام نے خود سے اگاہی کے لئے بہترین وسیلہ تبلیغ جانا اور ھمیں بھی اج اسی وسلیہ سے استفادہ کرنا چاھئے اورماضی کی طرح اج بھی پوری دنیا میں معارف اھلبیت کے توسعہ کے شاھد ہوں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬