01 June 2010 - 17:47
News ID: 1398
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی :
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے احتجاجی مظاہرے میں اسرائیل کو پوری عالم انسانیت کےلئے خطرہ بتاتے ہوئے بین الاقوامی مراکزکو جلد از جلد اقدامات کرنے کی تایید کی ۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی نے احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا : اسرائیل کے اس حملے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل نہ صرف امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کے لیے سنگین خطرے کی صورت اختیارکر چکا ہے اوراس سلسلے میں بین الاقوامی مراکزکو جلد از جلد اقدامات کریں ۔

سنی تحریک کے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد مبین قادری نے اس حملے سلسلے میں کہا : اقوام متحدہ فوری طور پر اجلاس بلا کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔

شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا سید ناظر عباس تقوی اور آئی ایس اوکے صدر عادل بنگش‘ زین انصاری نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : امریکا و اسرائیل کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ تمام مسلم حکمران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے اقوام متحدہ کو دہرے معیارختم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی امدادی قافلے پر اسرائیلی حملہ کھلی درندگی ہےاوراسرائیلی اقدامات عالمی امن کے لئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مرکزی جماعت اہلسنت اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما قاضی احمد نورانی بھی شریک تھے .

مظاہرین کراچی پریس کلب سے ریلی کی صورت میں امریکی قونصلیٹ تک گئے اور امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬