02 June 2010 - 18:04
News ID: 1404
فونت
آیت ‌الله صافی گلپایگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله صافی گلپایگانی نے اسلامی حکومت کے سربراہوں کی خاموشی پر شدت سے تنقید کرتے ہوئے کہا : اس وقت غزہ میں صھیونی حکومت کی طرف سے ہو رہے ظلم اسلامی حکومت کے سربراہوں کی خاموشی کا نتیجہ ہے جو تمام مسلمانوں کے دل کو زخمی کر دیا ہے
آيت ‌الله صافي گلپايگاني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله لطف الله صافی گلپایگانی نے آج قم ایران کے امام خمینی (ره) برسی کمیٹی کے ممبروں سے ملاقات میں صھیونی حکومت کی اس ظلم و جنایت کو شدت کے ساتھ محکوم کیا اور کہا : یہ ظلم و جنایت صھیونی حکومت کی وحشیانہ حرکت اور خباثت کی آخری حد ہے جو تمام دنیا والوں کے سامنے روشن ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : روز بہ روز صھیونی حکومت مختلف قسم کی ظلم و جنایت کو انجام دے کر وحشی گری و قساوت قلبی کی نمائش کر رہا ہے اور جو بھی اس ظالم صھیونی حکومت کے اس ظلم وجنایت کی حمایت کر رہا ہے وہ بھی اس گناہ میں برابر کا شریک ہے ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : اس وقت بعض بین الاقوامی پیمانے پر صھیونی حکومت کی حمایت اور پشت پناہی کرتے ہیں اور اجازت نہی دیتے ہیں کہ دنیا کے لوگ اس کو اس کے ظلم کی سزا دے سکے یہ لوگ بھی اس کے ظلم و جنایت میں شریک ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬