03 June 2010 - 15:36
News ID: 1407
فونت
ال انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر:
رسا نیوزایجنسی – نئی دلی ال انڈیا مسلم مجلس مشاورت کےصدر مولانا قاسمی نے غزہ پٹی کے محصورین کے لئے انسانی امداد لے جانے والے کاروان پر اسرائیلی کمانڈوز کی حملے کی شدید مذمت کی ۔
ال انڈيا مسلم مجلس مشاورت

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ال انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر مولانا قاسمی اور جنرل سکریٹری مولانا عمید الزماں کیرانوی نے غزہ پٹی کیلئے امدادی کاروان لے جانے والے بحری بیڑے پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے اور اس نتیجہ میں 20 پر امن اھل کاروں کی ھلاکت کی خبر پر دلی قلق اور تاسف کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اسرائیلی جارحیت اوربربریت کو کوئی امن پسند ملک نظر انداز نہی کرسکتا۔

انہوں نےمزید کہا : اسرائیل کے اس اقدام کے ضمن میں خاموشی اوراسے نظر انداز کرنا اسرائیل کو مزید اشتعال انگیزی کے لئے شہ دینے کے مساوی ہے۔

انہوں نے کہا : امدادی بیڑے کے ھمراہ مسلح دستے نہی تھے بلکہ حقوق انسانی کے تحفظ کے اھکار موجود تھے ان پر بے دریغ فائرنگ کرکے انہیں ان کے خون میں غلطاں کردیا گیا ۔

انہوں نے کہا : اسرائیل نے کافی عرصے سے فلسطینوں کی ناجائز اور غیر انسانی اقتصادی ناکہ بندی کررکھی اور اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق ایک چوتھائی سے بھی کم ھر ھفتے سامان لے جانے کی اجازت حاصل ہے جو کھلم کھلا فلیسطینوں کے حقوق کی پائمالی پر گواہ ہے ۔

انہون نے اخر میں اپنے بیان میں حکومت ھند سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سابقہ رکارڈ کی روشنی میں ظالم اور دھشت گرد اسرائیل کو ناپسندیدہ ملک قرار دیا جائے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬