آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی نے مقام و منزلت اور طاقت طلبی کو بشر کے تمام مشکلات اور پریشانیوں کا سر چشمہ جانا ہے اور تاکید کی : اگر طاقت و قدرت اسلامی اور الھی احکام کے دائیرے میں ہو تو وہ باعث مطلوب ہوگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور استاد نے اس ملک کے انتظامیہ یونیورسیٹی کے طالب علموں سے تعلیمی پکنیک میں تاکید کی : خدا نہ کرے آپ لوگ اپنی ذمہ داریاں جو آپ کو دی گئی ہے اس کو انجام دینے میں غفلت سے کام لیں کیونکہ ان تمام چیزوں کے لئے آپ سے سوال کیا جائیگا ۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے اپنی تقریر میں اخلاقی حدیث کو بیان کرتے ہوئے نفسانی خواھشات کی پیروی کو انسان کے انحراف کا سرچشمہ جانا اور وضاحت کی : انسان کی نفسانی خواھشات کبھی بھی کوئی محدودیت نہی رکھتا تھا اور نہی رکھتا ہے اور افسوس کی بات ہے خود بشر کے لئے خدا نے جو حق معین کیا ہے اس پر راضی نہی ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی نے انسان کی خودسازی میں نصیحت و مواعظہ کی منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : نصیحت اور مواعظہ انسان کی نفسانی خواھشات اور شھوت کو کنٹرول کرتا ہے اور ھم لوگوں کو چاہیئے بزرگ علماء کے موعظہ اور نصیحت پر عمل کرتے ہوئے تزکیہ نفس کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے