08 June 2010 - 17:26
News ID: 1426
فونت
ادارہ ثقافت و معارف قرآن کریم کے سربراہ :
رسا نیوزایجنسی - ادارہ ثقافت و معارف قرآن کریم کے سربراہ نے یہ بیان کرتےہوئے کہ ائمه اطهار(ع) کی تمام گفتگو تفسیر قرآن کریم ہے کہا : دنیا کی نگاہ میں مکتب اهل بیت (ع) کو پہچانوانے میں قرآن کریم بہترین منبع ہے۔
حجت الاسلام محمد صادق يوسفي مقدم

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ادارہ ثقافت و معارف قرآن کریم کے سربراہ ، حجت الاسلام محمد صادق یوسفی مقدم نے علماء بحرین کے ساتھ ایک نشست میں کہا : ھم قران کی زبان سے بغیر کسی تعصب کے پوری دنیا سے گفتگو کرسکتے ہیں۔

انہوں نے فرمایا : اگر ھم قران کے راستے سے عالم اسلام سے اپنی گفتگو کا اغاز کریں تو مکتب اهل بیت(ع) غالب اور قوی جهان اسلام میں تبدیل ہو گا اورجولوگ اس مکتب کی حقیقت سے اگاہ نہی ہیں اس سے اگاہی پیدا کریں گے۔

انہوں نے رھبر معظم کی فرمایشات کے حوالے سے یہ بیان ہوئے کہ انسانی علوم کے مبانی کا استخراج قرآنی مبانی پر ہو کہا : ھمیں جوانوں اور طلاب کو قرانی علوم کی بنیادوں کے ذریعہ غربی علوم سے محفوظ رکھنا چاھئے ، افسوس ھماری بعض یونیورسٹیز میں غربی مبانی پڑھائے جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : اج دنیا کے حالات بدل گئے ہیں او سامراجیت نرم جنگ کے ذریعہ ھمارے جوانوں کے عقائد خراب کرنے میں مشغول ہے اور کوشش میں ہے کہ غیرشرعی بنیادوں کے ذریعہ ان کے ذھنوں کو خراب کرسکے کہ یہ ایک فوجی حملے سے بھی کہیں زیادہ خطرناک ہے ۔

انہوں نے کہا : ھمیں بغیر کسی تعصب کے اهل بیت(ع) اور قران کریم کی تعلیم کو عام کرنا چاھئے ، اگر یہ تعلیم رواج پیدا کرجائے تو حقیقت کے تشنہ افراد خود بخود اس مکتب تک کھچ کر اجائیں گے۔

انہوں نے تاکید کی : ادارہ ثقافت و معارف قرآن کریم ایران اور بحرین کے علمی مراکز کے ساتھ فعالیتوں کے حوالے سے مناسب زمینہ فراھم کیا جانا ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں مجلس علماے بحرین کے رئیس ، جمعیت التوعیه کے رکن ، حوزه علمیہ اطهارکے مدیر موجود تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬