آیت الله شبستری:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله شبستری نے اعمال اعتکاف کو شوک و انہماک کے ساتھ انعقاد کرنے پر زور دیتے پوئے کہا : اعتکاف خودسازی اور انسانی روح کی تربیت کا بہتریں موقع ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے تبریز رپوٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله محسن مجتهد شبستری امام جمعه تبریز ایران نے تبریز میں اعتکاف منعقد کرنے والی کمیٹی کے ساتھ ایک نشست میں کہا : انسانی زندگی کے تمام لحظات خدائی رنگ و بو میں محو رہنا چاہیئے، اس کا مطلب یہ نہی ہے کہ خود سازی اور روحی و معنوی تقویت صرف ان چند دنوں میں منحصر ہے بلکہ انسانی زندگی کے تمام لحظات خدا وند عالم کی بارگاہ میں قربت کا موقع ہے ۔
آیت الله شبستری نے اعتقاف کو خودسازی اور انسانی روح کی تربیت کا بہتریں خصوصی موقع جانا ہے اور کہا : فلسفہ اعتکاف خدا وند عالم کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے، اس بنا پر ثقافتی اور دینی امور کے متولی حضرات کو کوشش کرنا چاہیئے کہ ان ایام میں جوانوں کے لئے اچھے اور مفید پروگرام مسجد میں منعقد کریں ۔
تبریز کے امام جمعہ نے اظہار کیا : دشمن اسلام ثقافتی یلغار سے جوانوں کے درمیان اسلامی اور اعتقادی اصول اور اھمیت کو کم رنگ کرنے کی کوشش میں ہے یہ وقت مناسب ہے دشمن کی سازشوں کو اعتکاف کے ذریعہ سے نا کام کرنے اور دینی اعتقاد کو قوت بخشنے کی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے