09 June 2010 - 18:37
News ID: 1430
فونت
عالمی علماء اسلام متحدہ کے جنرل سیکریٹری :
رسا نیوز ایجنسی ـ عالمی علماء اسلام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے ایران اور شیعت کے نفوذ سے علاقہ کے ممالک میں خوف پھیلانے کو مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی سامراجی طاقت کی سازش جانا ہے اور مغربی ممالک کی طرف سے اس مسئلہ کو ہوا دینے پر تنقید کی ہے ۔
دکتر محمد سليم العوا

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق دکتر محمد سلیم العوا مصر کے شیعہ متفکر اور عالمی علماء اسلام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے بی بی سی کے انٹرویو میں اھل سنت معاشرے میں شیعت کی توسیع کے دعوا کو رد کرتے ہوئے کہا : اس طرح کے دعوا کو شدت کے ساتھ پھیلانا اس بات کی طرف متوجہ کراتی ہے کہ امریکا اور اسرائیل اس فتنہ کے پھیلانے سے دنیائے اسلام اور مسلمانوں کے درمیان شکاف پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور طبقہ بندی پھیلانے کی اس کوشش میں وہ کامیابی بھی حاصل کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اھل سنت معاشرے میں شیعت کی توسیع کا دعوا سامراج اور استعماری ممالک سے شروع کی گئی ہے اور یہ دعوا مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے کی ایک کھلی ہوئے سازش ہے ۔

محمد العوا نے اس سلسلہ میں شیخ یوسف قرضاوی کی تقریر پر انتقاد کرتے ہوئے اظہار کیا : شیخ یوسف قرضاوی اس طرح کی حاصل شدہ معلومات کو سمجھنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اس موقع پر دوستوں اور تعلقاتی لوگوں کے غلط افواہ کے تحت تاثیر ہو گئے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ وہ مسلسل سنی معاشرے کو خوف زدہ کر رہے ہیں ۔

عالمی علماء اسلام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے تاکید کی : حماس اور صھیونی غاصب و ظالم حکومی سے مقاومت کرنے والی پارٹی کی طرف ایران کی حمایت و طرفداری ہوتی ہے ایران کے اس امور کو سنی ممالک میں نفوذ کی کوشش نہی جاننا چاہیئے بلکہ ان کے اس حمایت و طرفداری پر شکریہ ادا کرنا چاہیئے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬