آیت الله سیستانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله سیستانی نے سیاسی پارٹی سے عراق میں نئی حکومت کی جلد تشکیل کے لئے مزید سنجیدہ کونے کی خواھش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید عمار حکیم سپریم اسلامک کونسل کے صدر اور عراقی قومی اتحاد کے رہنما نے گذشتہ روز نجف میں حضرت آیت الله سید علی سیستانی سے ملاقات کی اور جدید سیاسی پیش رفت اور تبدیلی اور نئی حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی پارٹیوں کے درمیان مذاکرات کی رپورٹ ان کی خدمت میں پیش کی ۔
انہوں نے اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں دو بڑے شیعی پارٹی کے آپس میں ملنے کی خبر دی ہے اور کہا : «عراقی قومی اتحاد » اور « قانون حکومت اتحاد » دونوں ایک ہو گئے ہیں اور کچھ گھنٹوں کے بعد اس نئی اتحادی پارٹی کا نام اعلان ہو جائیگا ۔
انہوں نے وضاحت کی : وزیر اعظم کا انتخاب ابھی کسی نتیجہ تک نہی پہونچا ہے لیکن کسی بھی امید وار کا احتمالی نام حذف نہی ہوا ہے اور امید ہے کہ ایسے امیدوار کو پیش کیا جائیگا کہ جو تمام پارٹی والوں کے مورد قبول ہونگے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے