13 June 2010 - 15:18
News ID: 1441
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق میں ناصریہ کے خطیب جمعہ نے بعض عربی ممالک جیسے حکومت اردن و مصر کے ذریعہ بعثی راہنماؤں کو پناہ دینے پر شدید تنقید کی ہے اور ان کے اس قدم کو عراق میں عربی ممالک کی طرح طایفہ و قبیلہ کا سیسٹم دوبارے لانے کی کوشش جانا ۔
حجت الاسلام شيخ محمد مهدي الناصري

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام شیخ محمد مهدی الناصری جنوب عراق ناصریہ کے خطب جمعہ نے یہاں کی مسجد شیخ عباس کبیر میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ میں حکومت اردن و مصر کے ذریعہ بعثی راہنماؤں کو پناہ دینے پر شدت کے ساتھ تنقید کی ہے اور کہا : بعض عربی ممالک جیسے مصر و اردن « منصوبہ دور » کے نام سے منصوبہ بندی کے تحت بعث سربراہوں اور راہنماؤں کو پباھندگی عطا کی ہے اور وہ اپنے اس عمل کے ذریعہ عراق میں عربی ممالک کی طرح طایفہ سیسٹم دوبارے لانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے عراق میں قومی و مذهبی اتحاد کے حصول کو تمام شیعی راھنماؤں اور مفکرین کی دلی خواہش جانا ہے اور کہا : اھل بیت (ع) کے ماننے والے، پارٹی کے درمیان سیاسی اختلاف کے باوجود وحدت کو اپنے عقیدہ کے جزء میں سے جانتے ہیں اور امیر مومنان (ع) سے منسلک و مرتبت سیاسی لائن پر آپس میں اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

شیخ محمد مهدی الناصری نے آیت الله سیستانی کا معاشرے میں سیاسی اور مذھبی سمجھداری کے ایجاد میں اھم نقش بتایا ہے اور وضاحت کی : نجف اشرف کے مراجع کرام خاص کر حضرت آیت الله سیستانی نے معاشرے میں اس ملک کے مسائل کے سلسلہ میں اچھی فہم و سمجھ رائج کرنے میں اھم نقش ایفا کیا ہے جس کا انکار نا ممکن ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬