14 June 2010 - 16:24
News ID: 1448
فونت
آیت الله مقتدایی :
رسا نیوزایجنسی – حوزات علمیہ کے سربراہ نے قومی ادارے جوانان اور حوزہ علمیہ کے درمیان روابط کو مزید بہتر کئے جانے پر زور دیتے ہوئے ان دو مراکز کے بین روابط کو حوزہ علمیہ کی اھم تبدیلیوں میں ذکر کیا ۔
آيت الله مقتدايي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، حوزات علمیہ کے سربراہ ، آیت الله مرتضی مقتدایی نے اج صبح قومی ادارے جوانان کے سربراہ سے ملاقات میں روز ولادت امام باقر (ع) کی مناسبت سے مبارک باد دیتے ہوئے دونوں مراکز کے درمیان روابط کو مزید بہتر کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : ماضی میں ان دو مراکز کے درمیان روابط بہت اچھے نہی تھے کہ جس کی بنیاد پر دونوں کو نقصان پہنچا ۔

حوزات علمیہ کے سربراہ نے حوزہ میں تبدیلیوں کو رھبر معظم کے اھم مطالبات میں سے ذکر کرتے ہوئے کہا : رھبر معظم کہ جو امام خمینی کےمناسب ترین نائب اورصالح ترین شاگرد ہیں امید ہے حوزہ اپ کی سرپرستی میں ان مقاصد کو تکمیل تک پہونچا سکے ۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے جوانوں میں دینی رجحانات پیدا کرنے کے حوالے سے کہا : جوانوں کو جو چیز آفات اور خطرات سے حفاظت کرسکتی ہے انکا دینی رجحان ہے کہ ھم اس سلسلے میں ان کی ھر طرح کی مدد کرنے کو امادہ ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬