15 June 2010 - 16:55
News ID: 1456
فونت
مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام :
رسا نیوزایجنسی - مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے حالیہ مسائل کے درپیش فرقہ وارانہ فسادات کوناکام بنانے میں اھم کردار ادا کرنے پر تاکید کی ۔
پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، معروف مذہبی اسکالرز اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے کسی بھی مسلک یا فقہ سے مخلص نہیں ہیں ۔

یہ بات انہوں نے خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شعیب بخاری ایڈوکیٹ ، کنور نوید جمیل اور سیف یار خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کہی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد اوراراکین بھی موجود تھے ۔

علمائے کرام نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے قیام کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا: تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اورعوام فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے ایم کیوایم کے ساتھ ہیں ۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والے کراچی میں بسنے والے تمام شہریوں کے دشمن ہیں ۔

انہوں نے شیعہ علمائے کرام سے بھی درخواست کی کہ : وہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور سازشی عناصر پر کڑیں نظر رکھیں۔

واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرنے والوں میں معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا تنویر الحق تھانوی ، اتحاد بین المسلمین کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی کی سربراہی میں6 رکنی وفد اور معروف شیعہ عالم دین اور ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی پاکستان کے سربراہ سید محمد عون نقوی اور دیگر شیعہ علمائے کرام کا 9 افراد پر شامل وفد تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬