21 June 2010 - 20:29
News ID: 1482
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ برطانوی حکام کے ذریعہ مسلمانوں کے علاقہ برمنگھم میں حفاظتی کیمرے لگائے جانے پر مسلمانوں کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ۔
برطانیہ کے مسلمانوں نے مسلمانوں کے علاقہ میں حفاظتی کیمرے لگانے کو حقوق بشر کے مخالف جانا ہے

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ۲۱۸ کیمرے واشو و هیث اسپارک علاقہ میں لگائے گئے ہیں جس کے اخرجات ٹررسٹ سے مقابلہ فنڈ سے دیا گیا ہے ۔

اس عمل سے مسلمانوں کی طرف سے شدید رد عمل اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کی بنا پر حکومتی عملہ نے عارضی طور پر اس کیمرے کو بند کر دیا ہے اور اس کے اوپر پلاسٹیک لگا دی ہے ۔
قابل ذکر ہے برطانوی حکام حفاظتی بھانہ سے اس کام کو انجام دیا ہے اور ابھی تک تیس لاکھ لیرا وزارت داخلہ سے حاصل کیا جا چکا ہے ۔

کورنیا فرگوسن آزادی حقوق بشر قانونی گروپ کے حکام نے اس سلسلہ میں کہا : ٹررسٹ سے مقابلہ کرنے کے مقصد سے مسلمانوں کے علاقہ میں حفاظتی کیمرے کا لگانا ایک واضح توھین ہے اور یہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬