27 June 2010 - 18:22
News ID: 1500
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی ولایت عالمی چائینل میں:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے ولایت عالمی چائینل کے افتتاحی تقریب میں کہا : خوشی کا مقام ہے کہ اھل بیت علیہ السلام کے مکتب کے ترویج کے لئے علماء اسلام کی طرف سے پر ارزش قدم اٹھائے گئے ہیں اور اس وقت منطقی اور عقلی صورت میں مکتب اھل بیت کا دفاع سب پر فرض ہے ۔
آيت‌ الله مکارم شيرازي

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ‌حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ولایت عالمی چائینل کے افتتاحی تقریب جو سٹرلائیٹ کے ذریعہ ھاربرڈ سے نشر ہوتا ہے میں امیرمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے روز ولادت کی مبارک باد پیش کی اور کہا : ھمارے لئے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے کہ میں دیکہ رہا ہوں ولایت عالمی چائینل نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور خوشی کی بات ہے کہ حوزہ علمیہ کی قوی فضا اس چائینل میں سرگرم ہیں جو بہت ہی اھمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : جو لوگ اس چائینل میں سرگرم ہیں قابل اعتماد اور ثقہ ہیں اور ان کے علمی کارنامہ روشن ہیں ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ ولایت عالمی چائینل کے مختلف حصہ ہیں اظہار کیا : امید ہے کہ عنقریب یہ عالمی چائینل اخلاق اسلامی ، مکتب اهل بیت(ع) میں اخلاق ، نهج البلاغه ، علماء اسلام کی معرفی ، گرانقدر و ارزشمند کتابوں کی معرفی اور شبھات کے جوابات میں اپنی کار کردگی انجام دیگی ۔

انہوں نے وضاحت کی : ولایت عالمی چائینل علمی اور منطقی وعقلی صورت میں دین اسلام اور معارف اهل بیت (ع) کو دنیا کے تمام دیکھنے والوں کو بیان کریگی اور صرف قرآنی تعلیمات کے اعتبار سے اس کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬